وَمَن نُّعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِى الْخَلْقِ ۖ أَفَلَا يَعْقِلُونَ ٦٨
Wa man nu `ammirhu nunakkishu fil-khalq; afalaa ya`qiloon
ترجمہ (جالندھری)
اور جس کو ہم بڑی عمر دیتے ہیں تو اسے خلقت میں اوندھا کردیتے ہیں تو کیا یہ سمجھتے نہیں؟
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَنْ نُعَمِّرْهُ﴾ نُطيل عمرَه ﴿نُنَكِّسْهُ فِي الْخَلْقِ﴾ المعنى: من يُطِل عمرَه، يردُّه بعد كمال خَلْقِهِ وخُلُقِهِ وعلمِه إلى مثلِ حالِ صغرِه ﴿أَفَلاَ يَعْقِلُون﴾ أن القادرَ على ذلك قادرٌ على البعث، فيؤمنوا؟
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جسے ہم بوڑھا کرتے ہیں اسے پیدائشی حالت کی طرف پھر الٹ دیتے۱ ہیں کیا پھر بھی وه نہیں سمجھتے.<br>۲
حواشی
(1) یعنی جس کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں، اس کی پیدائش کو بدل کر برعکس حالت میں کر دیتے ہیں۔ یعنی جب وہ بچہ ہوتا ہے تو اس کی نشوونما جاری رہتی ہے اور اس کی عقلی اور بدنی قوتوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے حتیٰ کہ وہ جوانی اور کہولت کو پہنچ جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کے برعکس اس کے قوائے عقلیہ وبدنیہ میں ضعف وانحطاط کا عمل شروع ہو جاتا ہے، حتیٰ کہ وہ ایک بچے کی طرح ہو جاتا ہے۔(2) کہ جو اللہ اس طرح کر سکتا ہے، کیا وہ دوبارہ انسانوں کو زندہ کرنے پر قادر نہیں؟