قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ یٰسٓ

سورۃ یٰسٓ آیت ۷ کی تفسیر

Surah Yasin Ayat 7 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلَىٰٓ أَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ٧

Laqad haqqal qawlu `alaaa aksarihim fahum laa yu`minoon

ترجمہ (جالندھری)

ان میں سے اکثر پر (خدا کی) بات پوری ہوچکی ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ﴾ وجبَ العذابُ ﴿عَلَى أَكْثَرِهِمْ﴾ أي: أهلِ مكةَ بالكفر ﴿فَهُمْ لاَ يُؤْمِنُون﴾ لما سبَقَ في علمِه تعالى من عدمِ إيمانهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

ان میں سے اکثر لوگوں پر بات ﺛابت ہوچکی ہے سو یہ لوگ ایمان نہ ﻻئیں گے.۱

حواشی

  1. (1) جیسے ابوجہل، عتبہ، شیبہ وغیرہ۔
    بات ثابت ہونے کا مطلب، اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے کہ ”میں جہنم کو جنوں اور انسانوں سے بھر دوں گا“۔
    (الم السجدۃ:

  2. شیطان سے بھی خطاب کرتے ہوئے اللہ نے فرمایا تھا ”میں جہنم کو تجھ سے اور تیرے پیروکاروں سے بھر دوں گا“۔
    (ص:

  3. یعنی ان لوگوں نے شیطان کے پیچھے لگ کر اپنےآپ کو جہنم کا مستحق قرار دے لیا، کیونکہ اللہ نے تو ان کو اختیار وحریت ارادہ سے نوازا تھا، لیکن انہوں نے اس کا استعمال غلط کیا اور یوں جہنم کا ایندھن بن گئے۔
    یہ نہیں کہ اللہ نے جبراً ان کو ایمان سے محروم رکھا، کیونکہ جبر کی صورت میں تو وہ عذاب کے مستحق ہی قرار نہ پاتے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ