قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ یونس

سورۃ یونس آیت ۳۷ کی تفسیر

Surah Yunus Ayat 37 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَمَا كَانَ هَٰذَا الْقُرْءَانُ أَن يُفْتَرَىٰ مِن دُونِ اللَّهِ وَلَٰكِن تَصْدِيقَ الَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ الْكِتَٰبِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَٰلَمِينَ ٣٧

Wa maa kaana haazal Quraanu ai yuftaraa min doonil laahi wa laakin tasdeeqal lazee baina yadaihi wa tafseelal Kitaabi laa raiba fee mir Rabbil `aalameen

ترجمہ (جالندھری)

اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ خدا کے سوا کوئی اس کو اپنی طرف سے بنا لائے۔ ہاں (ہاں یہ خدا کا کلام ہے) جو (کتابیں) اس سے پہلے (کی) ہیں۔ ان کی تصدیق کرتا ہے اور ان ہی کتابوں کی (اس میں) تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں (کہ) یہ رب العالمین کی طرف سے (نازل ہوا) ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَمَا كَانَ هَـذَا الْقُرْآنُ أَن يُفْتَرَى مِن دُونِ اللّهِ﴾ أي: وما كانَ هذا القرآنُ افتراءً من الخَلْق ﴿وَلَـكِن تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ﴾ أي: قبلَه من الكتبِ المتقدِّمةِ ﴿وَتَفْصِيلَ الْكِتَابِ﴾ أي: تبيينَ أحكامِهِ ﴿لاَ رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِين﴾ لا شكَّ في نزولِه من قِبَلِ اللهِ تعالى.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ (کی وحی) کے بغیر (اپنے ہی سے) گھڑ لیا گیا ہو۔ بلکہ یہ تو (ان کتابوں کی) تصدیق کرنے واﻻ ہے جو اس کے قبل (نازل) ہوچکی ہیں ۱ اور کتاب (احکام ضروریہ) کی تفصیل بیان کرنے واﻻ ہے <br>۲اس میں کوئی بات شک کی نہیں <br>۳کہ رب العالمین کی طرف سے ہے.<br>۴

حواشی

(1) جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ قرآن گھڑا ہوا نہیں ہے، بلکہ اسی ذات کا نازل کردہ ہے جس نے پچھلی کتابیں نازل فرمائیں تھیں۔
(2) یعنی حلال و حرام اور جائز ناجائز کی تفصیل بیان کرنے والا۔
(3) اس کی تعلیمات میں، اس کے بیان کردہ قصص و واقعات میں اور مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کے بارے میں۔
(4) یہ سب باتیں واضح کرتی ہیں کہ یہ رب العالمین ہی کی طرف سے نازل ہوا ہے، جو ماضی اور مستقبل کو جاننے والا ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ