Wa minhum mai yanzuru ilaik; afa anta tahdil `umya wa law kaanoo laa yubsiroon
ترجمہ (جالندھری)
اور بعض ایسے ہیں کہ تمھاری طرف دیکھتے ہیں۔ تو کیا تم اندھوں کو راستہ دکھاؤ گے اگرچہ کچھ بھی دیکھتے (بھالتے) نہ ہوں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمِنهُم مَّن يَنظُرُ إِلَيْكَ﴾ تعجُّبًا منكَ بأبصارِهم دونَ بصائرِهم، قيل: نزلَتْ في المستهزئين ﴿أَفَأَنتَ تَهْدِي الْعُمْيَ﴾ أي: عَمَى القلب ﴿وَلَوْ كَانُواْ لاَ يُبْصِرُون﴾ قرنَ عدمَ العقلِ بعدمِ السمعِ، وبعدِم البصرِ عدمَ الإدراكِ؛ تفضيلًا لحكمِ الباطنِ على الظاهرِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ آپ کو تک رہے ہیں۔ پھر کیا آپ اندھوں کو راستہ دکھلانا چاہتے ہیں گو ان کو بصیرت بھی نہ ہو؟۱
حواشی
(1) اسی طرح بعض لوگ آپ کی طرف دیکھتے ہیں لیکن مقصد ان کا بھی چونکہ کچھ اور ہوتا ہے اس لئے انہیں بھی اس طرح کوئی فائدہ نہیں ہوتا، جس طرح ایک اندھے کو نہیں ہوتا۔
بالخصوص وہ اندھا جو بصارت کے ساتھ بصیرت سے بھی محروم ہو۔
لیکن ان کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کوئی اندھا جو دل کی بصیرت سے بھی محروم ہو مقصد ان باتوں سے نبی کی تسلی ہے۔
جس طرح ایک حکیم اور طبیب کو جب معلوم ہو جائے کہ مریض علاج کروانے میں سنجیدہ نہیں اور میری ہدایت اور علاج کی پرواہ نہیں کرتا، تو وہ اسے نظر انداز کر دیتا ہے اور وہ اس پر اپنا وقت صرف کرنا پسند نہیں کرتا۔