Wa law anna likulli nafsin zalamat maa fil ardi laftadat bih; wa asarrun nadaamata lammaa ra awul `azaab, wa qudiya bainahum bilqist; wa hum laa yuzlamoon
ترجمہ (جالندھری)
اور اگر ہر ایک نافرمان شخص کے پاس روئے زمین کی تمام چیزیں ہوں تو (عذاب سے بچنے کے) بدلے میں (سب) دے ڈالے اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے تو (پچھتائیں گے اور) ندامت کو چھپائیں گے۔ اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور (کسی طرح کا) ان پر ظلم نہیں ہوگا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَوْ أَنَّ لِكُلِّ نَفْسٍ ظَلَمَتْ﴾ أشركَتْ ﴿مَا فِي الأَرْضِ﴾ جميعًا ﴿لاَفْتَدَتْ بِهِ﴾ بَذَلَتْهُ في مقابلةِ نَجاتها ﴿وَأَسَرُّواْ النَّدَامَةَ﴾ أَخْفَوها عن أتباعِهم؛ خوفًا من ملامَتِهم، وقيل: معناه: أظهَروها؛ لأنه ليسَ بيومِ تصبُّرٍ ﴿لَمَّا رَأَوُاْ الْعَذَابَ﴾ وهذا: قبلَ الإحراقِ بالنار، فإذا وقَعوا فيها، ألهَتْهم عن التَّصَنُّعِ ﴿وَقُضِيَ بَيْنَهُم﴾ أي: بين الرؤساءِ والسِّفْلةِ ﴿بِالْقِسْطِ﴾ بالعدلِ ﴿وَهُمْ لاَ يُظْلَمُون﴾ ليسَ تكريرًا؛ لأن الأولَ ـ يعني الآية 47 ـ قضاءٌ بينَ الأنبياءِ ومكذِّبيهم، والثاني مجازاةُ المشركينَ على الشِّركِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اگر ہر جان، جس نے ﻇلم (شرک) کیا ہے، کے پاس اتنا ہو کہ ساری زمین بھر جائے تب بھی اس کو دے کر اپنی جان بچانے لگے۱ اور جب عذاب کو دیکھیں گے تو پشیمانی کو پوشیده رکھیں گے۔ اور ان کا فیصلہ انصاف کے ساتھ ہوگا۔ اور ان پر ﻇلم نہ ہوگا.
حواشی
(1) یعنی اگر دنیا بھر کا خزانہ دے کر وہ عذاب سے چھوٹ جائے تو دینے کے لئے آمادہ ہوگا۔
لیکن وہاں کسی کے پاس ہوگا ہی کیا؟ مطلب یہ ہے کہ عذاب سے چھٹکارے کی کوئی صورت نہیں ہوگی۔