قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ یونس

سورۃ یونس آیت ۵۳ کی تفسیر

Surah Yunus Ayat 53 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
۞ وَيَسْتَنۢبِـُٔونَكَ أَحَقٌّ هُوَ ۖ قُلْ إِى وَرَبِّىٓ إِنَّهُۥ لَحَقٌّ ۖ وَمَآ أَنتُم بِمُعْجِزِينَ ٥٣

Wa yastambi`oonaka ahaqqun huwa qul ee wa Rabbeee innahoo lahaqq; wa maaa antum bimu`jizeen

ترجمہ (جالندھری)

اور تم سے دریافت کرتے ہیں کہ آیا یہ سچ ہے۔ کہہ دو ہاں خدا کی قسم سچ ہے اور تم (بھاگ کر خدا کو) عاجز نہیں کرسکو گے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَيَسْتَنبِئُونَكَ﴾ يَستخبِرونَكَ ﴿أَحَقٌّ هُوَ﴾ العذابُ أو البعثُ، استفهامُ استهزاءٍ ﴿قُلْ إِي﴾ أي: نعم ﴿وَرَبِّي﴾ توكيدٌ للقسم ﴿إِنَّهُ لَحَقٌّ﴾ لا شكَّ فيه ﴿وَمَا أَنتُمْ بِمُعْجِزِين﴾ بفائتينَ من العذابِ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور وه آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ کیا عذاب واقعی سچ ہے۱ ؟ آپ فرما دیجئے کہ ہاں قسم ہے میرے رب کی وه واقعی سچ ہے اور تم کسی طرح اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے.

حواشی

  1. (1) یعنی وہ پوچھتے ہیں کہ یہ قیامت اور انسانوں کے مٹی ہو جانے کے بعد ان کا دوبارہ جی اٹھا ایک برحق ہے اور اللہ تعالٰی نے فرمایا، اے پیغمبر! ان سے کہہ دیجئے کہ تمہارا مٹی ہو کر مٹی میں مل جانا، اللہ تعالٰی کو دوبارہ زندہ کرنے سے عاجز نہیں کر سکتا۔
    اس لئے یقینا یہ ہو کر رہے گا۔
    امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ اس آیت کی نظیر قرآن میں مزید صرف 2 آیتیں ہیں کہ جن میں اللہ تعالٰی نے اپنے پیغمبر کو حکم دیا ہے کہ وہ قسم کھا کر قیامت کے وقوع کا اعلان کریں۔
    ایک سورہ سبا، آیت 3 اور دوسرا سورہ تغابن آیت۔
    7۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ