Wa maa zannul lazeena yaftaroona `alal laahil kaziba Yawmal Qiyaamah; innal laaha lazoo fadlin `alan naasi wa laakinna aksarahum laa yashkuroon
ترجمہ (جالندھری)
اور جو لوگ خدا پر افتراء کرتے ہیں وہ قیامت کے دن کی نسبت کیا خیال رکھتے ہیں؟ بےشک خدا لوگوں پر مہربان ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَا ظَنُّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللّهِ الْكَذِبَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ﴾ أي: وأيُّ شيءٍ ظَنُّهم يُصْنَعُ بهم يومَ القيامةِ؟ أيحسبون أَلَّا يُجازَوْا عليهِ؟ ﴿إِنَّ اللّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ﴾ بإمهالِهم وقَبولِ توبتِهم ﴿وَلَـكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لاَ يَشْكُرُون﴾ أَنْعُمَهُ عليهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جو لوگ اللہ پر جھوٹ افترا باندھتے ہیں ان کا قیامت کی نسبت کیا گمان ہے۱ ؟ واقعی لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا بڑا ہی فضل ہے <br>۲لیکن اکثر آدمی شکر نہیں کرتے.<br>۳
حواشی
(1) یعنی قیامت والے دن اللہ تعالٰی ان سے کیا معاملہ فرمائے گا۔(2) کہ وہ انسانوں کا دنیا میں فوراً مواخذا نہیں کرتا، بلکہ اس کے لئے ایک دن مقرر کر رکھا ہے۔ یا مطلب یہ ہے کہ وہ دنیا کی نعمتیں بلا تفریق مومن و کافر، سب کو دیتا ہے۔ یا جو چیزیں انسانوں کے لئے مفید اور ضروری ہیں، انہیں حلال اور جائز قرار دیا ہے، انہیں حرام نہیں کیا۔
(3) یعنی اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتے، یا اس کی حلال کردہ چیزوں کو حرام کر لیتے ہیں۔