Wa laqad bawwaanaa Baneee Israaa`eela mubawwa-a sidqinw wa razaqnaahum minnat taiyibaati famakh talafoo hattaa jaaa`ahmul `ilm; inna Rabbaka yaqdee bainahum Yawmal Qiyaamati feemaa kaanoo feehi yakhtalifoon
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کو عمدہ جگہ دی اور کھانے کو پاکیزہ چیزیں عطا کیں لیکن وہ باوجود علم ہونے کے اختلاف کرتے رہے۔ بےشک جن باتوں میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا فیصلہ کردے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَقَدْ بَوَّأْنَا﴾ أنزَلْنا ﴿بَنِي إِسْرَائِيلَ مُبَوَّأَ صِدْقٍ﴾ منزَلَ كرامةٍ، وهي الأرضُ المقدَّسةُ ﴿وَرَزَقْنَاهُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ﴾ الحلالاتِ ﴿فَمَا اخْتَلَفُواْ﴾ يعني: اليهودَ الذين كانوا في عهدِ النبيِّ صلى الله عليه وسلم ﴿حَتَّى جَاءهُمُ الْعِلْمُ﴾ يعني: القرآنَ ﴿إِنَّ رَبَّكَ يَقْضِي بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُواْ فِيهِ يَخْتَلِفُون﴾ في الدنيا، فيُثيبُ التائبَ، ويُعاقبُ العاصِيَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ہم نے بنی اسرائیل کو بہت اچھا ٹھکانا رہنے کو دیا اور ہم نے انہیں پاکیزه چیزیں کھانے کو دیں۔ سو انہوں نے اختلاف نہیں کیا یہاں تک کہ ان کے پاس علم پہنچ گیا۱ ۔ یقینی بات ہے کہ آپ کا رب ان کے درمیان قیامت کے دن ان امور میں فیصلہ کرے گا جن میں وه اختلاف کرتے تھے.
حواشی
(1) یعنی ایک تو اللہ کا شکر ادا کرنے کی بجائے، آپس میں اختلاف شروع کر دیا، پھر یہ اختلاف بھی لا علمی اور جہالت کی وجہ سے نہیں کیا، بلکہ علم آجانے کے بعد کیا، جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ یہ اختلاف محض عناد اور تکبر کی بنیاد پر تھا۔