قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ یوسف

سورۃ یوسف آیت ۱۰۲ کی تفسیر

Surah Yusuf Ayat 102 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
ذَٰلِكَ مِنْ أَنۢبَآءِ الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ ۖ وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ أَجْمَعُوٓا۟ أَمْرَهُمْ وَهُمْ يَمْكُرُونَ ١٠٢

Zaalika min ambaaa`il ghaibi nooheehi ilaika wa maa kunta ladaihim iz ajma`ooo amrahum wa hum yamkuroon

ترجمہ (جالندھری)

(اے پیغمبر) یہ اخبار غیب میں سے ہیں جو ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اور جب برادران یوسف نے اپنی بات پر اتفاق کیا تھا اور وہ فریب کر رہے تھے تو تم ان کے پاس تو نہ تھے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿ذَلِكَ﴾ المذكورُ من نبأ يوسفَ ﴿مِنْ أَنبَاء الْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ﴾ لأنك لم تحضُرْهُ، ولا قرأتَهُ في كتابٍ، وقد أُخبِرْتَ بهِ، كما جرى ﴿وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ أَجْمَعُواْ﴾ أَحْكَموا ﴿أَمْرَهُمْ﴾ على كيدِ يوسفَ ﴿وَهُمْ يَمْكُرُون﴾ بهِ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہ غیب کی خبروں میں سے ہے جس کی ہم آپ کی طرف وحی کر رہے ہیں۔ آپ ان کے پاس نہ تھے جب کہ انہوں نے اپنی بات ٹھان لی تھی اور وه فریب کرنے لگے تھے.۱

حواشی

  1. (1) یعنی یوسف (عليه السلام) کے ساتھ، جب کہ انہیں کنوئیں میں پھینک آئے یا مراد حضرت یعقوب (عليه السلام) ہیں یعنی ان کو یہ کہہ کر کہ یوسف کو بھیڑیا کھا گیا ہے اور یہ اس کی قمیص ہے، جو خون میں لت پت ہے ان کے ساتھ فریب کیا۔
    اللہ تعالٰی نے اس مقام پر بھی اس بات کی نفی فرمائی ہے کہ نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کو غیب کا علم تھا لیکن یہ نفی مطلق علم کی نہیں ہے کیونکہ اللہ نے وحی کے ذریعے سے آپ کو آگاہ فرمایا دیا۔
    یہ نفی مشاہد کی ہے کہ اس وقت آپ وہاں موجود نہیں تھے۔
    اسی طرح ایسے لوگوں سے بھی آپ کا رابطہ و تعلق نہیں رہا ہے جن سے آپ نے سنا ہو۔
    یہ صرف اللہ تعالٰی ہی ہے جس نے آپ کو اس واقعہ کی خبر دی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اللہ کے سچے نبی ہیں اور اللہ تعالٰی کی طرف سے آپ کو وحی نازل ہوتی ہے۔
    اللہ تعالٰی نے اور بھی کئی مقامات پر اسی طرح غیب اور مشاہدے کی نفی فرمائی ہے۔
    (مثلاً ملاحظہ ہو سورہ آل عمران : 7، 44، القصص : 46-45، سورۂ ص:70۔69)۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ