وَمَآ أَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِينَ ١٠٣
Wa maa aksarun naasi wa law harasta bimu`mineen
ترجمہ (جالندھری)
اور بہت سے آدمی گو تم (کتنی ہی) خواہش کرو ایمان لانے والے نہیں ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَا أَكْثَرُ النَّاسِ﴾ يا محمدُ ﴿وَلَوْ حَرَصْتَ﴾ على إيمانِهم ﴿بِمُؤْمِنِين﴾ إنَّما يؤمن مَنْ شاءَ الله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
گو آپ لاکھ چاہیں لیکن اکثر لوگ ایمان دار نہ ہوں گے.۱
حواشی
(1) یعنی اللہ تعالٰی آپ کو پچھلے واقعات سے آگاہ فرما رہا ہے تاکہ لوگ ان سے عبرت پکڑیں اور اللہ کے پیغمبروں کا راستہ اختیار کر کے نجات ابدی کے مستحق بن جائیں۔
لیکن اس کے باوجود لوگوں کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے کیونکہ وہ گذشتہ قوموں کے واقعات سنتے ہیں لیکن عبرت پذیری کے لئے نہیں، صرف دلچسپی اور لذت کے لئے، اس لئے وہ ایمان سے، محروم ہی رہتے ہیں۔