Qaaloo yaaa abaanaaa innaa zahabnaa nastabiqu wa taraknaa Yoosufa `inda mataa`inaa fa akhalahuz zi`b, wa maaa anta bimu`minil lanaa wa law kunnaa saadiqeen
ترجمہ (جالندھری)
(اور) کہنے لگے کہ اباجان ہم تو دوڑنے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے میں مصروف ہوگئے اور یوسف کو اپنے اسباب کے پاس چھوڑ گئے تو اسے بھیڑیا کھا گیا۔ اور آپ ہماری بات کو گو ہم سچ ہی کہتے ہوں باور نہیں کریں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالُواْ يَاأَبَانَا إِنَّا ذَهَبْنَا نَسْتَبِقُ﴾ من السِّباقِ في الرَّمْيِ بالسهامِ ﴿وَتَرَكْنَا يُوسُفَ عِندَ مَتَاعِنَا﴾ ثيابِنا ﴿فَأَكَلَهُ الذِّئْبُ وَمَا أَنتَ بِمُؤْمِنٍ﴾ بمصدِّقٍ ﴿لِّنَا وَلَوْ كُنَّا صَادِقِين﴾ لسوءِ ظنِّكَ بنا، وفَرْطِ محبتِكَ ليوسفَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور کہنے لگے کہ ابا جان ہم تو آپس میں دوڑ میں لگ گئے اور یوسف (علیہ السلام) کو ہم نے اسباب کے پاس چھوڑا پس اسے بھیڑیا کھا گیا، آپ تو ہماری بات نہیں مانیں گے، گو ہم بالکل سچے ہی ہوں.۱
حواشی
(1) یعنی اگر ہم آپ کے نزدیک معتبر اور اہل صدق ہوتے، تب بھی یوسف (عليه السلام) کے معاملے میں آپ ہماری بات کی تصدیق نہ کرتے، اب تو ویسے ہماری حیثیت متہم افراد کی سی ہے، اب آپ کس طرح ہماری بات کی تصدیق کریں گے؟۔