Summa badaa lahum mim ba`di maa ra-awul Aayaati layasjununnahoo hatta heen
ترجمہ (جالندھری)
پھر باوجود اس کے کہ وہ لوگ نشان دیکھ چکے تھے ان کی رائے یہی ٹھہری کہ کچھ عرصہ کے لیے ان کو قید ہی کردیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ثُمَّ بَدَا لَهُم﴾ أي: للعزيزِ وأصحابِه في الرأي رأيٌ بخلافِ الأول، وذلك أنَّهم أرادوا أن يقتصروا من يوسفَ على الأمرِ بالإعراضِ، ثم بدا لهم ﴿مِّن بَعْدِ مَا رَأَوُاْ الآيَاتِ﴾ الدالَّةِ على براءتِه؛ من شَقِّ القميصِ، وكلامِ الشاهدِ، وقَطْعِ الأيدي ﴿لَيَسْجُنُنَّهُ حَتَّى حِين﴾ إلى مدةٍ ينقطعُ كلامُ الناسِ في ذلك.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر ان تمام نشانیوں کے دیکھ لینے کے بعد بھی انہیں یہی مصلحت معلوم ہوئی کہ یوسف کو کچھ مدت کے لئے قید خانہ میں رکھیں.۱
حواشی
(1) عفت و پاک دامنی واضح ہو جانے کے باوجود یوسف (عليه السلام) کو حوالہ زنداں کرنے میں یہی مصلحت ان کے پیش نظر ہو سکتی تھی کہ عزیز مصر حضرت یوسف (عليه السلام) کو اپنی بیوی سے دور رکھنا چاہتا ہوگا تاکہ وہ دوبارہ یوسف (عليه السلام) کو اپنے دام میں پھنسانے کی کوشش نہ کرے جیسا کہ وہ ایسا ارادہ رکھتی تھی۔