Wa dakhala ma`ahussijna fata yaan; qaala ahaduhumaaa inneee araaneee a`siru khamranw wa qaalal aakharu inneee khubzan taakulut tairu minh; nabbi `naa bitaaweelihee innaa naraaka minal muhsineen
ترجمہ (جالندھری)
اور ان کے ساتھ دو اور جوان بھی داخل زندان ہوئے۔ ایک نے ان میں سے کہا کہ (میں نے خواب دیکھا ہے) دیکھتا (کیا) ہوں کہ شراب (کے لیے انگور) نچوڑ رہا ہوں۔ دوسرے نے کہا کہ (میں نے بھی خواب دیکھا ہے) میں یہ دیکھتا ہوں کہ اپنے سر پر روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں اور جانور ان میں سے کھا رہے (ہیں تو) ہمیں ان کی تعبیر بتا دیجیئے کہ ہم تمہیں نیکوکار دیکھتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَدَخَلَ مَعَهُ السِّجْنَ فَتَيَانَ﴾ عبدانِ للملكِ، كان أحدُهما ساقيَهُ، والآخَرُ صاحبُ طعامِه ﴿قَالَ أَحَدُهُمَا﴾ وهو الساقي: ﴿إِنِّي أَرَانِي أَعْصِرُ خَمْرًا﴾ أي: عنبًا ﴿وَقَالَ الآخَرُ﴾ وهو الخبَّازُ: ﴿إِنِّي أَرَانِي أَحْمِلُ فَوْقَ رَأْسِي خُبْزًا تَأْكُلُ الطَّيْرُ مِنْهُ﴾ من ذلك الطعامِ، وكانا صادِقَينِ في قولِهما ﴿نَبِّئْنَا بِتَأْوِيلِهِ﴾ أخبِرْنا ما قصَصْنا عليك، وما يَؤولُ أمرُه إليه ﴿إِنَّا نَرَاكَ مِنَ الْمُحْسِنِين﴾ العالِمينَ بتأويلِ الرؤيا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اس کے ساتھ ہی دو اور جوان بھی جیل خانے میں داخل ہوئے، ان میں سے ایک نے کہا کہ میں نے خواب میں اپنے آپ کو شراب نچوڑتے دیکھا ہے، اور دوسرے نے کہا میں نے اپنے آپ کو دیکھا ہے کہ میں اپنے سر پر روٹی اٹھائے ہوئے ہوں جسے پرندے کھا رہے ہیں، ہمیں آپ اس کی تعبیر بتایئے، ہمیں تو آپ خوبیوں والے شخص دکھائی دیتے ہیں.۱
حواشی
(1) یہ دونوں نوجوان شاہی دربار سے تعلق رکھتے تھے۔
ایک شراب پلانے پر معمور تھا اور دوسرا نان بھائی تھا، کسی حرکت پر دونوں کو پس دیوار زنداں کردیا گیا۔
حضرت یوسف (عليه السلام) اللہ کے پیغمبر تھے، دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ عبادت و ریاضت تقویٰ و راست بازی اور اخلاق و کردار کے لحاظ سے جیل میں دیگر تمام قیدیوں سے ممتاز تھے علاوہ ازیں خوابوں کی تعبیر کا خصوصی علم اور ملکہ اللہ نے ان کو عطا فرمایا تھا۔
ان دونوں نے خواب دیکھا تو قدرتی طور پر حضرت یوسف (عليه السلام) کی طرف انہوں نے رجوع کیا اور کہا ہمیں آپ محسنین میں سے نظر آتے ہیں، ہمیں ہمارے خوابوں کی تعبیر بتائیں۔
محسن کے ایک معنی بعض نے یہ بھی کئے ہیں کہ خواب کی تعبیر آپ اچھی کر لیتے ہیں۔