Wattab`tu millata aabaaa`eee Ibraaheema wa Ishaaqa wa Ya`qoob; maa kaana lanaaa an nushrika billaahi min shai` zaalikamin fadlil laahi `alainaa wa `alan naasi wa laakinna aksaran naasi laa yashkuroon
ترجمہ (جالندھری)
اور اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے مذہب پر چلتا ہوں۔ ہمیں شایاں نہیں ہے کہ کسی چیز کو خدا کے ساتھ شریک بنائیں۔ یہ خدا کا فضل ہے ہم پر بھی اور لوگوں پر بھی ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِـي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ﴾ أظهرَ أنهُ من ولدِ الأنبياء ﴿مَا كَانَ﴾ ينبغي ﴿لَنَا أَن نُّشْرِكَ بِاللّهِ مِن شَيْءٍ﴾ لأنا معاشرَ الأنبياء معصومون من الشِّركِ ﴿ذَلِكَ﴾ التوحيدُ والعلمُ ﴿مِن فَضْلِ اللّهِ عَلَيْنَا﴾ بذلكَ ﴿وَعَلَى النَّاسِ﴾ بإرسالِنا إليهم ﴿وَلَـكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ﴾ المرسَلِ إليهم ﴿لاَ يَشْكُرُون﴾ فضلَ اللهِ عليهم، بل يكفرون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
میں اپنے باپ دادوں کے دین کا پابند ہوں، یعنی ابراہیم واسحاق اور یعقوب کے دین کا۱ ، ہمیں ہرگز یہ سزاوار نہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو بھی شریک کریں<br>۲، ہم پر اور تمام اور لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا یہ خاص فضل ہے، لیکن اکثر لوگ ناشکری کرتے ہیں.
حواشی
(1) اجداد کو بھی آباء کہا، اس لئے کہ وہ بھی آباء ہی ہیں۔ پھر ترتیب میں جد اعلٰی (ابراہیم علیہ السلام) پھر جد اقرب (اسحاق علیہ السلام) اور پھر باپ (یعقوب علیہ السلام) کا ذکر کیا، یعنی پہلے۔ پہلی اصل، پھر دوسری اصل اور پھر تیسری اصل بیان کی۔(2) وہی توحید کی دعوت اور شرک کی تردید ہے جو ہر نبی کی بنیادی اور اولین تعلیم اور دعوت ہوتی ہے۔