Summa yadtee mim ba`di zaalika `aamun feehi yughaa sun naasu wa feehi ya`siroon
ترجمہ (جالندھری)
پھر اس کے بعد ایک سال آئے گا کہ خوب مینہ برسے گا اور لوگ اس میں رس نچوڑیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ثُمَّ يَأْتِي مِن بَعْدِ ذَلِكَ﴾ أي: بعدَ السِّنينَ المُجدبةِ ﴿عَامٌ فِيهِ يُغَاثُ النَّاسُ﴾ يُمْطَرون؛ من الغيثِ ﴿وَفِيهِ يَعْصِرُون﴾ العنبَ والزيتَ، والمرادُ: كثرةُ النعيمِ والخير.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اس کے بعد جو سال آئے گا اس میں لوگوں پر خوب بارش برسائی جائے گی اور اس میں (شیرہٴ انگور بھی) خوب نچوڑیں گے.۱
حواشی
(1) یعنی قحط کے سال گزرنے کے بعد پھر خوب بارش ہوگی، جس کے نتیجے میں کثرت پیداوار ہوگی اور تم انگوروں سے شیرہ نچوڑو گے، زیتوں سے تیل نکالو گے اور جانوروں سے دودھ دوہو گے۔
خواب کی اس تعبیر کو خواب سے کیسی لطیف مناسبت حاصل ہے، جسے صرف وہی شخص سمجھ سکتا ہے جسے اللہ تعالٰی ایسا صحیح وجدان، ذوق سلیم اور ملکہ راسخ عطا فرما دے جو اللہ تعالٰی نے حضرت یوسف (عليه السلام) کو عطا فرمایا۔