Summa yaatee mim ba`di zaalika sab`un shidaaduny yaa kulna maa qaddamtum lahunna illaa qaleelam mimma tuhsinoon
ترجمہ (جالندھری)
پھر اس کے بعد (خشک سالی کے) سات سخت (سال) آئیں گے کہ جو (غلّہ) تم نے جمع کر رکھا ہوگا وہ اس سب کو کھا جائیں گے۔ صرف وہی تھوڑا سا رہ جائے گا جو تم احتیاط سے رکھ چھوڑو گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ثُمَّ يَأْتِي مِن بَعْدِ ذَلِكَ﴾ أي: بعدَ السِّنينَ المُخصبةِ ﴿سَبْعٌ شِدَادٌ﴾ صِعابٌ ﴿يَأْكُلْنَ﴾ أي: السُّنونَ يُفنينَ ويُهلكنَ ﴿مَا قَدَّمْتُمْ لَهُنَّ﴾ أي: يُؤكلُ فيهنَّ ما أعددتُم لهنَّ من الطعامِ، أضافَ الأكلَ إلى السِّنينَ على طريقِ التوسُّع ﴿إِلاَّ قَلِيلاً مِّمَّا تُحْصِنُون﴾ تُحْرِزونَ وتَدَّخرونَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اس کے بعد سات سال نہایت سخت قحط آئیں گے وه اس غلے کو کھا جائیں گے، جو تم نے ان کے لئے ذخیره رکھ چھوڑا تھا۱ ، سوائے اس تھوڑے سے کے جو تم روک رکھتے ہو.<br>۲
حواشی
(1) حضرت یوسف (عليه السلام) کو اللہ تعالٰی نے علم تعبیر سے بھی نوازی تھا، اس لئے وہ اس خواب کی تہ تک فورا پہنچ گئے انہوں نے موٹی تازہ سات گایوں سے سات سال مراد لئے جن میں خوب پیداوار ہوگی، اور سات دبلی پتلی گایوں سے اس کے برعکس سات سال خشک سالی کے۔ اسی طرح سات سبز خوشوں سے مراد لیا کہ زمین خوب پیداوار دے گی اور سات خشک خوشوں کا مطلب یہ ہے کہ ان سات سالوں میں زمین کی پیداوار نہیں ہوگی۔ اور پھر اس کے لئے تدبیر بھی بتلائی کہ سات سال تم متواتر کاشتکاری کرو اور جو غلہ تیار ہو، اسے کاٹ کر بالیوں سمیت ہی سنبھال کر رکھو تاکہ ان میں غلہ زیادہ محفوظ رہے، پھر جب سات سال قحط کے آئیں گے تو یہ غلہ تمہارے کام آئے گا جس کا ذخیرہ تم اب کرو گے۔(2) مِمَّا تُحْصِنُونَ سے مراد وہ دانے ہیں جو دوبارہ کاشت کے لئے محفوظ کر لئے جاتے ہیں۔