قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ یوسف

سورۃ یوسف آیت ۵۹ کی تفسیر

Surah Yusuf Ayat 59 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ قَالَ ائْتُونِى بِأَخٍ لَّكُم مِّنْ أَبِيكُمْ ۚ أَلَا تَرَوْنَ أَنِّىٓ أُوفِى الْكَيْلَ وَأَنَا۠ خَيْرُ الْمُنزِلِينَ ٥٩

Wa lammaa jahhazahum bijahaazihim qaala` toonee bi akhil lakum min abeekum; alaa tarawna anneee oofil kaila wa ana khairul munzileen

ترجمہ (جالندھری)

جب یوسف نے ان کے لیے ان کا سامان تیار کر دیا تو کہا کہ (پھر آنا تو) جو باپ کی طرف سے تمہارا ایک اور بھائی ہے اسے بھی میرے پاس لیتے آنا۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ناپ بھی پوری پوری دیتا ہوں اور مہمانداری بھی خوب کرتا ہوں

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ﴾ أعطَى لكلٍّ منهم حِمْلَ بعيرٍ.
والجهازُ: ما يحتاجُ إليه المسافرُ من زادٍ ومتاع ﴿قَالَ ائْتُونِي بِأَخٍ لَّكُم مِّنْ أَبِيكُمْ﴾ يعني: بنيامينَ ﴿أَلاَ تَرَوْنَ أَنِّي أُوفِي الْكَيْلَ﴾ أُتِمُّهُ، فأَزِيدُكُم حملَ بعيرٍ لأجلِ أخيكم ﴿وَأَنَاْ خَيْرُ الْمُنزِلِين﴾ المُضيفين، وكان قد أحسنَ ضِيافَتَهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

جب انہیں ان کا اسباب مہیا کر دیا تو کہا کہ تم میرے پاس اپنے اس بھائی کو بھی ﻻنا جو تمہارے باپ سے ہے، کیا تم نے نہیں دیکھا کہ میں پورا ناپ کر دیتا ہوں اور میں ہوں بھی بہترین میزبانی کرنے والوں میں.۱

حواشی

  1. (1) حضرت یوسف (عليه السلام) نے انجان بن کر جب اپنے بھائیوں سے باتیں پوچھیں تو انہوں نے جہاں اور سب کچھ بتایا، یہ بھی بتا دیا کہ ہم دس بھائی اس وقت یہاں موجود ہیں۔
    لیکن ہمارے دو بھائی (یعنی دوسری ماں سے) اور بھی ہیں۔
    ان میں سے ایک تو جنگل میں ہلاک ہوگیا اور اس کے دوسرے بھائی کو والد نے اپنی تسلی کے لئے اپنے پاس رکھا ہے، اسے ہمارے ساتھ نہیں بھیجا۔
    جس پر حضرت یوسف (عليه السلام) نے کہا کہ آئندہ اسے بھی ساتھ لے کر آنا، دیکھتے نہیں کہ میں ناپ بھی پورا دیتا ہوں اور مہمان نوازی اور خاطر مدارت بھی خوب کرتا ہوں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ