Wa kazaalika yajtabeeka rabbuka wa yu`allimuka min taaweelil ahaadeesi wa yutimmu ni`matahoo `alaika wa `alaaa Aali Ya`qooba kamaaa atammahaa `alaaa abawaika min qablu Ibraaheema wa Ishaaq; inna Rabbaka `Aleemun hakeem
ترجمہ (جالندھری)
اور اسی طرح خدا تمہیں برگزیدہ (وممتاز) کرے گا اور (خواب کی) باتوں کی تعبیر کا علم سکھائے گا۔ اور جس طرح اس نے اپنی نعمت پہلے تمہارے دادا، پردادا ابراہیم اور اسحاق پر پوری کی تھی اسی طرح تم پر اور اولاد یعقوب پر پوری کرے گا۔ بےشک تمہارا پروردگار (سب کچھ) جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَكَذَلِكَ﴾ يقولُه يعقوبُ عليه السلام ليوسفَ؛ أي: كما رفعَ منزلتَكَ بهذهِ الرؤيا، فكذلك ﴿يَجْتَبِيكَ﴾ يصطفيكَ ﴿رَبُّكَ﴾ بما هو أعظَمُ منها ﴿وَيُعَلِّمُكَ﴾ أي: وهو يُعلِّمُكَ ﴿مِن تَأْوِيلِ الأَحَادِيثِ﴾ تعبيرِ الرؤيا، وما يَؤولُ أمرُها إليه ﴿وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ﴾ بالنبوَّةِ، وباحتياجِ إخوتِك إليكَ ﴿وَعَلَى آلِ﴾ أي: أولادِ ﴿يَعْقُوبَ﴾ بالنبوةِ أيضًا؛ لأنهم كانوا أنبياءَ ﴿كَمَا أَتَمَّهَا عَلَى أَبَوَيْكَ مِن قَبْلُ﴾ أي: أبيكَ وجَدِّك؛ فإنَّ الجدَ أبٌ في الأصالةِ، يقالُ: فلانُ بنُ فلانٍ، وبينَهما عدةُ آباءٍ ﴿إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَقَ﴾ بجعلِهما نَبِيَّيْنِ ﴿إِنَّ رَبَّكَ عَلِيمٌ﴾ بمَنْ يستحقُّ الاجتباءَ ﴿حَكِيم﴾ في صنعِه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اسی طرح ۱ تجھے تیرا پروردگار برگزیده کرے گا اور تجھے معاملہ فہمی (یا خوابوں کی تعبیر) بھی سکھائے گا اور اپنی نعمت تجھے بھرپور عطا فرمائے گا <br>۲اور یعقوب کے گھر والوں کو بھی<br>۳، جیسے کہ اس نے اس سے پہلے تیرے دادا اور پردادا یعنی ابراہیم واسحاق کو بھی بھرپور اپنی نعمت دی، یقیناً تیرا رب بہت بڑے علم واﻻ اور زبردست حکمت واﻻ ہے.
حواشی
(1) یعنی جس طرح تجھے تیرے رب نے نہایت عظمت والا خواب دکھانے کے لئے چن لیا، اسی طرح تیرا رب تجھے برگزیدگی بھی عطا کرے گا اور خوابوں کی تعبیر سکھائے گا۔ تَأْوِيلُ الأَحَادِيثِ کے اصل معنی باتوں کی تہہ تک پہنچنا ہے۔ یہاں خواب کی تعبیر مراد ہے۔(2) اس سے مراد نبوت ہے جو یوسف (عليه السلام) کو عطا کی گئی۔ یا وہ انعامات ہیں جن سے مصر میں یوسف (عليه السلام) نوازے گئے۔
(3) اس سے مراد حضرت یوسف (عليه السلام) کے بھائی، ان کی اولاد وغیرہ ہیں، جو بعد میں انعامات الٰہی کے مستحق بنے۔