Wa qaala lifityaanihij `aloo bidaa`atahum fee rihaalihim la`allahum ya`rifoonahaaa izan qalabooo ilaaa ahlihim la`allahum yarji`oon
ترجمہ (جالندھری)
(اور یوسف نے) اپنے خدام سے کہا کہ ان کا سرمایہ (یعنی غلّے کی قیمت) ان کے شلیتوں میں رکھ دو عجب نہیں کہ جب یہ اپنے اہل وعیال میں جائیں تو اسے پہچان لیں (اور) عجب نہیں کہ پھر یہاں آئیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقَالَ لِفِتْيَانِهِ﴾ جمْعُ فَتىً جمعَ كَثْرَة: ﴿اجْعَلُواْ بِضَاعَتَهُمْ﴾ أي: أثمانَ ما أخذوه ﴿فِي رِحَالِهِمْ﴾ أَوْعِيَتِهم ﴿لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَا﴾ أي: كرامتَهم علينا ﴿إِذَا انقَلَبُواْ إِلَى أَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُون﴾ إذا رأوا إحسانَه إليهم، وليعلَموا أنه لم يطلُبْ عودَهم لأجلِ الثمنِ، وأنهم إذا رأوا الثَّمنَ عادوا؛ لأنهم لا يستحلُّون أكلَه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اپنے خدمت گاروں سے کہا کہ۱ ان کی پونجی انہی کی بوریوں میں رکھ دو<br>۲ کہ جب لوٹ کر اپنے اہل وعیال میں جائیں اور پونجیوں کو پہچان لیں تو بہت ممکن ہے کہ یہ پھر لوٹ کر آئیں.
حواشی
(1) فِتْیَان (نوجوانوں) سے مراد یہاں وہ نوکر چاکر اور خادم و غلام ہیں جو دربار شاہی میں مامور تھے۔(2) اس سے مراد وہ پونجی ہے جو غلہ خریدنے کے لئے برادران یوسف (عليه السلام) ساتھ لائے تھے، پونجی چپکے سے ان کے سامانوں میں اس لئے رکھوا دی کہ ممکن ہے دوبارہ آنے کے لئے ان کے پاس مزید پونجی نہ ہو تو یہی پونجی لے کر آجائیں۔