Falammas tay`asoo minhu khalasoo najiyyan qaala kabeeruhum alam ta`lamoon anna abaakum qad akhaza `alaikum mawsiqam minal laahi wa min qablu maa farrattum fee Yoosufa falan abrahal arda hattaa yaazana leee abeee aw yahkumal laahu lee wa huwa khairul lhaakimeen
ترجمہ (جالندھری)
جب وہ اس سے ناامید ہوگئے تو الگ ہو کر صلاح کرنے لگے۔ سب سے بڑے نے کہا کیا تم نہیں جانتے کہ تمہارے والد نے تم سے خدا کا عہد لیا ہے اور اس سے پہلے بھی تم یوسف کے بارے میں قصور کر چکے ہو تو جب تک والد صاحب مجھے حکم نہ دیں میں تو اس جگہ سے ہلنے کا نہیں یا خدا میرے لیے کوئی اور تدبیر کرے۔ اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَلَمَّا اسْتَيْأَسُواْ مِنْهُ﴾ يَئِسُوا من أخيهم ﴿خَلَصُواْ نَجِيًّا﴾ أي: تخلَّصوا من الناسِ يتناجَوْنَ في تدبير أمورهم سِرًّا؛ لأن النَّجِيَّ مَنْ تُسارُّهُ، وهو مصدرٌ يعمُّ الواحدَ والجمعَ، والذَّكرَ والأُنثى ﴿قَالَ كَبِيرُهُمْ﴾ في السنِّ: ﴿أَلَمْ تَعْلَمُواْ أَنَّ أَبَاكُمْ قَدْ أَخَذَ عَلَيْكُم مَّوْثِقًا﴾ عهدًا ﴿مِّنَ اللّهِ وَمِن قَبْلُ﴾ هذا ﴿مَا فَرَّطتُمْ فِي يُوسُفَ﴾ قَصَّرْتُم في شأنِه، (ما) صلةٌ ﴿فَلَنْ أَبْرَحَ الأَرْضَ﴾ لن أُفارقَ أرضَ مصرَ ﴿حَتَّىَ يَأْذَنَ لِي أَبِي﴾ في الانصرافِ إليه ﴿أَوْ يَحْكُمَ اللّهُ لِي﴾ بردِّ أخي ﴿وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِين﴾ أعدلُ مَنْ فصَلَ بينَ الناس.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جب یہ اس سے مایوس ہو گئے تو تنہائی میں بیٹھ کر مشوره کرنے لگے۱ ۔ ان میں جو سب سے بڑا تھا اس نے کہا تمہیں معلوم نہیں کہ تمہارے والد نے تم سے اللہ کی قسم لے کر پختہ قول قرار لیا ہے اور اس سے پہلے یوسف کے بارے میں تم کوتاہی کر چکے ہو۔ پس میں تو اس سرزمین سے نہ ٹلوں گا جب تک کہ والد صاحب خود مجھے اجازت نہ دیں<br>۲ یا اللہ تعالیٰ میرے معاملے کا فیصلہ کر دے، وہی بہترین فیصلہ کرنے واﻻ ہے.
حواشی
(1) کیونکہ بنیامین کو چھوڑ کر جانا ان کے لئے کٹھن مرحلا تھا، وہ باپ کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے تھے۔ اس لئے باہم مشورہ کرنے لگے کہ اب کیا کیا جائے؟(2) اس کے بڑے بھائی اس صورت حال میں باپ کا سامنے کرنے کی اپنے اندر سکت اور ہمت نہیں پائی، تو صاف کہہ دیا کہ میں تو یہاں سے اس وقت تک نہیں جاؤں گا جب تک خود والد صاحب تفتیش کر کے میری بےگناہی کا یقین نہ کرلیں اور مجھے آنے کی اجازت نہ دیں۔
(3) اللہ میرے لئے معاملہ فیصل کردے۔ کا مطلب یہ ہے کہ کسی طرح یوسف (عليه السلام) (عزیز مصر) بنیامین کو چھوڑ دے اور میرے ساتھ جانے کی اجازت دے دے، یا یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اتنی قوت عطا کردے کہ میں بنیامین کو تلوار یعنی طاقت کے ذریعے سے چھڑوا کر اپنے ساتھ لے جاؤں ۔