وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ ٥٥
Wa zakkir fa innaz zikraa tanfa`ul mu`mineen
ترجمہ (جالندھری)
اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَذَكِّرْ﴾ عِظْ بالقرآن ﴿فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنفَعُ الْمُؤْمِنِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور نصیحت کرتے رہیں یقیناً یہ نصیحت ایمان والوں کو نفع دے گی.۱
حواشی
(1) اس لیے کہ نصیحت سے فائدہ انہیں کو پہنچتا ہے۔
یا مطلب ہے کہ آپ نصیحت کرتے رہیں، اس نصیحت سے وہ لوگ یقیناً فائدہ اٹھائیں گے جن کی بابت اللہ کے علم میں ہے کہ وہ ایمان لائیں گے۔