Wallazee khalaqal azwaaja kullahaa wa ja`ala lakum minal fulki wal-an`aami maa tarkaboon
ترجمہ (جالندھری)
اور جس نے تمام قسم کے حیوانات پیدا کئے اور تمہارے لئے کشتیاں اور چارپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَالَّذِي خَلَقَ الأَزْوَاجَ﴾ الأصنافَ ﴿كُلَّهَا وَجَعَلَ لَكُم مِّنَ الْفُلْكِ وَالأَنْعَامِ مَا تَرْكَبُون﴾ في البحرِ والبرِّ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جس نے تمام چیزوں کے جوڑے۱ بنائے اور تمہارے لیے کشتیاں بنائیں اور چوپائے جانور (پیدا کیے) جن پر تم سوار ہوتے ہو.
حواشی
(1) یعنی ہر چیز کو جوڑا جوڑا بنایا، نر اور مادہ، نباتات، کھیتیاں، پھل، پھول اور حیوانات سب میں نر اور مادہ کا سلسلہ ہے۔
بعض کہتے ہیں اس سے مراد ایک دوسرے کی مخالف چیزیں ہیں جیسے روشنی اور اندھیرا، مرض اور صحت، انصاف اور ظلم، خیر اور شر، ایمان اور کفر، نرمی اور سختی وغیرہ۔
بعض کہتے ہیں ازواج، اصناف کے معنی میں ہے۔
تمام انواع و اقسام کا خالق اللہ ہے۔