وَقَالُوا۟ يَٰٓأَيُّهَ السَّاحِرُ ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ عِندَكَ إِنَّنَا لَمُهْتَدُونَ ٤٩
Wa qaaloo yaaa ayyuhas saahirud`u lanaa Rabbaka bimaa `ahida `indaka innanaa lamuhtadoon
ترجمہ (جالندھری)
اور کہنے لگے کہ اے جادوگر اس عہد کے مطابق جو تیرے پروردگار نے تجھ سے کر رکھا ہے اس سے دعا کر بےشک ہم ہدایت یاب ہو جائیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقَالُوا يَاأَيُّهَا السَّاحِرُ﴾ أي: العالمُ الكاملُ ﴿ادْعُ لَنَا رَبَّكَ بِمَا عَهِدَ﴾ أي: بعهدِه ﴿عِندَكَ﴾ أنك مجابُ الدعوةِ ﴿إِنَّنَا لَمُهْتَدُون﴾ مؤمنون، وعدٌ منهم معلَّق بشرطِ الدعاء.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور انہوں نے کہا اے جادوگر۱ ! ہمارے لیے اپنے رب سے<br>۲ اس کی دعا کر جس کا اس نے تجھ سے وعده کر رکھا ہے<br>۳، یقین مان کہ ہم راه پر لگ جائیں گے.<br>۴
حواشی
(1) کہتے ہیں اس زمانے میں جادو مذموم چیز نہیں تھی اور عالم فاضل شخص کو جادوگر کے لفظ سے ہی بطور تعظیم خطاب کیا جاتا تھا۔ علاوہ ازیں معجزات اور نشانیوں کے بارے میں بھی ان کا خیال تھا کہ یہ موسیٰ (عليه السلام) کے فن جادوگری کا کمال ہے۔ اس لیے انہوں نے موسیٰ کو جادوگر کے لفظ سے مخاطب کیا۔(2) (اپنے رب سے) کے الفاظ اپنی مشرکانہ ذہنیت کی وجہ سے کہے کیونکہ مشرکوں میں مختلف رب اور الٰہ ہوتے تھے، موسیٰ (صلى الله عليه وسلم) اپنے رب سے یہ کام کر والو !
(3) یعنی ہمارے ایمان لانے پر عذاب ٹالنے کا وعدہ۔
(4) اگر یہ عذاب ٹل گیا تو ہم تجھے اللہ کا سچا رسول مان لیں گے اور تیرے ہی رب کی عبادت کریں گے۔ لیکن ہر دفعہ وہ اپنا یہ عہد توڑ دیتے، جیسا کہ اگلی آیت میں ہے اور سورۂ اعراف میں بھی گزرا۔