Wa laa yamlikul lazeena yad`oona min doonihish shafaa`ata illaa man shahida bilhaqqi wa hum ya`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
اور جن کو یہ لوگ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ سفارش کا کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ ہاں جو علم ویقین کے ساتھ حق کی گواہی دیں (وہ سفارش کرسکتے ہیں)
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلاَ يَمْلِكُ﴾ آلهتُهم ﴿الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِ﴾ من دونِ الله ﴿الشَّفَاعَةَ﴾ كما زعَمُوا أنهم شفعاؤهم عند اللهِ ﴿إِلاَّ مَن شَهِدَ﴾ أي: لكنْ من شهِدَ ﴿بِالْحَقِّ﴾ وهم عيسى وعُزيرٌ والملائكةُ، فإنهم عُبِدوا من دون الله، ويملكون شفاعةً بأن يُملِّكها اللهُ إياهم؛ إذ هم ممَّن شهِدَ بالحقِّ ﴿وَهُمْ يَعْلَمُون﴾ بقلوبهم ما شَهِدوا بألسنتهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جنہیں یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وه شفاعت کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۱ ، ہاں (مستحق شفاعت وه ہیں) جو حق بات کا اقرار کریں اور انہیں علم بھی ہو.<br>۲
حواشی
(1) یعنی دنیا میں جن بتوں کی یہ عبادت کرتے ہیں، یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ اللہ کے ہاں ہماری سفارش کریں گے۔ ان معبودوں کو شفاعت کا قطعاً کوئی اختیار نہیں ہوگا۔(2) حق بات سے مراد کلمہ توحید لاالٰہ الااللہ ہے اور یہ اقرار بھی علم و بصیرت کی بنیاد پر ہو، محض رسمی اور تقلیدی نہ ہو۔ یعنی زبان سے کلمۂ توحید ادا کرنے والے کو پتہ ہو کہ اس میں صرف ایک اللہ کا اثبات اور دیگر تمام معبودوں کی نفی ہے، پھر اس کے مطابق اس کا عمل ہو۔ ایسے لوگوں کے حق میں اہل شفاعت کی شفاعت مفید ہوگی۔ یا مطلب ہے کہ شفاعت کرنے کا حق صرف ایسے لوگوں کو ملے گا جو حق کا اقرار کرنے والے ہوں گے، یعنی انبیا وصالحین اور فرشتے۔ نہ کہ معبود ان باطل کو، جنہیں مشرکین اپنا شفاعت کنندہ خیال کرتے ہیں۔