أَفَمَنْ حَقَّ عَلَيْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ أَفَأَنتَ تُنقِذُ مَن فِى النَّارِ ١٩
Afaman haqqa `alaihi kalimatul `azaab; afa anta tunqizu man fin Naar
ترجمہ (جالندھری)
بھلا جس شخص پر عذاب کا حکم صادر ہوچکا۔ تو کیا تم (ایسے) دوزخی کو مخلصی دے سکو گے؟
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَفَمَنْ حَقَّ﴾ أي: ثبتَ ﴿عَلَيْهِ﴾ من الكفارِ ﴿كَلِمَةُ الْعَذَابِ﴾ وهي: «هؤلاءِ للنَّار ولا أُبالي» ﴿أَفَأَنتَ تُنقِذُ مَن فِي النَّار﴾ تقديرُه: أأنت المتصرِّفُ، فمن وجبَ عليه العذابُ، فأنت منقذُه؟ أي: لا تقدِرُ على هدايةِ الكافرين.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بھلا جس شخص پر عذاب کی بات ﺛابت ہو چکی ہے۱ ، تو کیا آپ اسے جو دوزخ میں ہے چھڑا سکتے ہیں؟<br>۲
حواشی
(1) یعنی قضا وتقدیر کی رو سے اس کا استحقاق عذاب ثابت ہو چکا ہے، اس طرح کہ کفر وظلم اور جرم وعدوان میں وہ اپنی انتہا کو پہنچ گیا، جہاں سے اس کی واپسی ممکن نہیں رہی۔ جیسے ابوجہل اور عاص بن وائل وغیرہ۔ اور گناہوں نے اس کو پوری طرح گھیر لیا اور وہ جہنمی ہوگیا۔(2) نبی ﹲ چونکہ اس بات کی شدید خواہش رکھتےتھے کہ آپ کی قوم کے سب لوگ ایمان لے آئیں۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے نبی ﹲ کو تسلی دی اور آپ کو بتلایا کہ آپ کی خواہش اپنی جگہ بالکل صحیح اور بجا ہے لیکن جس پر اس کی تقدیر غالب آگئی اور اللہ کا کلمہ اس کے حق میں ثابت ہوگیا، اسے آپ جہنم کی آگ سے بچانے پرقادر نہیں ہیں۔