Darabal laahu masalar rajulan feehi shurakaaa`u mutashaakisoona wa rajulan salamal lirajulin hal tastawi yaani masalaa; alhamdu lillaah; bal aksaruhum laa ya`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
خدا ایک مثال بیان کرتا ہے کہ ایک شخص ہے جس میں کئی (آدمی) شریک ہیں۔ (مختلف المزاج اور) بدخو اور ایک آدمی خاص ایک شخص کا (غلام) ہے۔ بھلا دونوں کی حالت برابر ہے۔ (نہیں) الحمدلله بلکہ یہ اکثر لوگ نہیں جانتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلاً رَّجُلاً فِيهِ شُرَكَاء مُتَشَاكِسُونَ﴾ متنازِعون، سيئةً أخلاقُهم ﴿وَرَجُلاً سَلَمًا لِّرَجُلٍ﴾ أي: لا تَنازُع فيه، وهذا مثلٌ ضربه الله للمؤمنِ والكافر، فإن الكافر يعبدُ أصنامًا كثيرةً، والمؤمنُ لا يعبدُ إلّا اللهَ وحدَه ﴿هَلْ يَسْتَوِيَانِ﴾ هل يستوي الفريقانِ ﴿مَثَلاً﴾ أي: من جهةِ المُماثلةِ بينهما، والموازنةِ بين قَدْرَيهما؟ والاستفهامُ هنا بمعنى النفي، أي: لا يستويانِ حالًا وصفةً ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ﴾ أي: على ظهورِ الحجَّة عليكم من أقوالكم ﴿بَلْ أَكْثَرُهُمْ لاَ يَعْلَمُون﴾ ما يصيرونَ إليه.
تقديرُه: الحمدُ لله على ظهورِ الحجَّة، وأن الأمرَ ليس كما يقولون، بل أكثرُهم لا يعلمون، فلهذا يُشرِكون بالله.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ تعالیٰ مثال بیان فرما رہا ہے ایک وه شخص جس میں بہت سے باہم ضد رکھنے والے ساجھی ہیں، اور دوسرا وه شخص جو صرف ایک ہی کا (غلام) ہے، کیا یہ دونوں صفت میں یکساں ہیں۱ ، اللہ تعالیٰ ہی کے لئے سب تعریف ہے<br>۲۔ بات یہ ہے کہ ان میں کے اکثر لوگ سمجھتے نہیں.<br>۳
حواشی
(1) اس میں مشرک (اللہ کا شریک ٹھہرانے والے) اور مخلص (صرف ایک اللہ کے لئے عبادت کرنے والے) کی مثال بیان کی گئی ہے۔ یعنی ایک غلام ہے جو کئی شخصوں کے درمیان مشترکہ ہے، چنانچہ وہ آپس میں جھگڑتے رہتے ہیں اور ایک غلام ہے، جس کا مالک صرف ایک ہی شخص ہے، اس کی ملکیت میں اس کے ساتھ کوئی شریک نہیں ہے۔ کیا یہ دونوں غلام برابر ہو سکتے ہیں؟ نہیں، یقیناً نہیں۔ اسی طرح وہ مشرک جو اللہ کے ساتھ دوسرے معبودوں کی بھی عبادت کرتا ہے۔ اور وہ مخلص مومن، جو صرف ایک اللہ کی عبادت کرتا ہے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا۔ برابر نہیں ہو سکتے۔(2) اس بات ہر کہ اس نے حجت قائم کر دی ۔
(3) اسی لئے اللہ کے ساتھ شرک کا ارتکاب کرتے ہیں۔