Allaahu yatawaffal anfusa heena mawtihaa wallatee lam tamut fee manaamihaa fa yumsikul latee qadaa `alaihal mawta wa yursilul ukhraaa ilaaa ajalim musammaa; inna fee zaalika la Aayaatil liqawmai yatafakkarron
ترجمہ (جالندھری)
خدا لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں (ان کی روحیں) سوتے میں (قبض کرلیتا ہے) پھر جن پر موت کا حکم کرچکتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں کو ایک وقت مقرر تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کے لئے اس میں نشانیاں ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿اللَّهُ يَتَوَفَّى الأَنفُسَ﴾ جمعُ نفسٍ: وهي الأرواحُ التي بها تحيا الأجسادُ ﴿حِينَ مَوْتِهَا﴾؛ أي: حين الموت، وهِيَ مفارقةُ الروح للبَدَنِ مفارَقةً تزولُ بها الحياةُ ﴿وَالَّتِي لَمْ تَمُتْ فِي مَنَامِهَا﴾ يعني: ويتوفَّى التي لم تمُتْ في منامها؛ أي: يقبضُها، لكنه ليس قبضًا تامًّا، بل قبضٌ مقيّد، فباعتبارِ القوى الظاهرةِ لا إحساسَ له، لا يرى ولا يسمَعُ، وباعتبارِ القُوى الباطنة، وأنه لو نُبّه لانتبهَ، يكون حيًّا، فَصِلةُ الروحِ بالنائم غير صِلَتِها باليقظانِ، وغير صِلَتِها بالميِّتِ، فهي وسطٌ بين الحَيِّ اليقظانِ وبين الميتِ، وقد سمَّى اللهُ تعالى النومَ وفاةً ﴿فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ﴾ إلى أن يأتيَ البعثُ فلا تَرْجع إلى جسدِها ﴿وَيُرْسِلُ الأُخْرَى إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى﴾ أي: إلى أجل مُعَيَّن، وهو الموتُ ﴿إِنَّ فِي ذَلِكَ﴾ المذكورِ ﴿لآيَاتٍ﴾ لدلالاتٍ ﴿لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُون﴾ فيستدلُّون على قدرتِهِ تعالى على البعثِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ ہی روحوں کو ان کی موت کے وقت۱ اور جن کی موت نہیں آئی انہیں ان کی نیند کے وقت قبض کر لیتا ہے<br>۲، پھر جن پر موت کا حکم لگ چکا ہے انہیں تو روک لیتا ہے<br>۳ اور دوسری (روحوں) کو ایک مقرر وقت تک کے لیے چھوڑ دیتا ہے<br>۴۔ غور کرنے والوں کے لیے اس میں یقیناً بہت سی نشانیاں ہیں.<br>۵
حواشی
(1) یہ وفات کبریٰ ہے کہ روح قبض کرلی جاتی ہے، واپس نہیں آتی۔(2) یعنی جن کی موت کا وقت ابھی نہیں آیا، تو سونے کے وقت ان کی روح بھی قبض کر کے انہیں وفات صغریٰ سے دوچارکردیا جاتا ہے۔
(3) یہ وہی وفات کبریٰ ہے، جس کا ابھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس میں روح روک لی جاتی ہے۔
(4) یعنی جب تک ان کا وقت موعود نہیں آتا، اس وقت تک کے لیے ان کی روحیں واپس ہوتی رہتی ہیں، یہ وفات صغریٰ ہے، یہی مضمون سورۃ الانعام: 60-61 میں بیان کیا گیا ہے، تاہم وہاں وفات صغری کا ذکرپہلے اور وفات کبریٰ کا بعد میں ہے۔ جب کہ یہاں اس کےبرعکس ہے۔
(5) یعنی یہ روح کا قبض اور اس کاارسال اورتوفی اور احیاء، اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے اور قیامت والے دن وہ مردوں کو بھی یقیناً زندہ فرمائے گا۔