Khalaqas samaawaati wal arda bilhaqq; yukawwirul laila `alan nahaari wa yukawwirun nahaara `alaal laili wa sakhkharash shamsa walqamara kulluny yajree li ajalim musammaa; alaa Huwal `Azeezul Ghaffaar
ترجمہ (جالندھری)
اسی نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ (اور) وہی رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو بس میں کر رکھا ہے۔ سب ایک وقت مقرر تک چلتے رہیں گے۔ دیکھو وہی غالب (اور) بخشنے والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ بِالْحَقِّ﴾ بالواجبِ الواقعِ موقعَه، الجامعِ للمصالح ﴿يُكَوِّرُ اللَّيْلَ عَلَى النَّهَارِ وَيُكَوِّرُ النَّهَارَ عَلَى اللَّيْلِ﴾ يُذهب أحدَهما، ويُغشي مكانَه الآخرَ، فيكونُ كأنه قد غَشِيَه، ولفَّ عليه ﴿وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ﴾ وتسخيرُهما: دوامُهما على الجريِ لمصالحِ العباد ﴿كُلٌّ يَجْرِي لأَجَلٍ مُسَمًّى﴾ وهو مدةُ الدنيا ﴿أَلاَ هُوَ الْعَزِيزُ الْغَفَّار﴾ لذنوبِ التائبين.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
نہایت اچھی تدبیر سے اس نے آسمانوں اور زمین کو بنایا وه رات کو دن اور دن کو رات پر لپیٹ دیتا ہے۱ اور اس نے سورج اور چاند کو کام پر لگا رکھا ہے۔ ہر ایک مقرره مدت تک چل رہا ہے یقین مانو کہ وہی زبردست اور گناہوں کا بخشنے واﻻ ہے.
حواشی
(1) تَكْوِيرٌ کے معنی ہیں ایک چیز کو دوسری چیز پر لپیٹ دینا، رات کو دن پر لپیٹ دینے کا مطلب، رات کا دن کو ڈھانپنا ہے۔
یہاں تک کہ اس کی روشنی ختم ہو جائے اور دن کو رات پر لپیٹ دینے کا مطلب، دن کا رات کو ڈھانپنا ہے حتیٰ کہ اس کی تاریکی ختم ہو جائے۔
یہ وہی مطلب ہے جو يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ (الأعراف:کا ہے۔