سُورَةُ الفجر
سورۃ الفجر
Surah Fajr
تفسیر ابن کثیر · Tafseer Ibn Kathir
- ۱ فجر کی قسم
- ۲ اور دس راتوں کی
- ۳ اور جفت اور طاق کی
- ۴ اور رات کی جب جانے لگے
- ۵ اور بے شک یہ چیزیں عقلمندوں کے نزدیک قسم کھانے کے لائق ہیں کہ (کافروں کو…
- ۶ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا
- ۷ (جو) ارم (کہلاتے تھے اتنے) دراز قد
- ۸ کہ تمام ملک میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے
- ۹ اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا) جو وادئِ (قریٰ) میں پتھر تراشتے تھے (اور گھر بناتے)…
- ۱۰ اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا) جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا
- ۱۱ یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے
- ۱۲ اور ان میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے
- ۱۳ تو تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا نازل کیا
- ۱۴ بے شک تمہارا پروردگار تاک میں ہے
- ۱۵ مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے…
- ۱۶ اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا…
- ۱۷ نہیں بلکہ تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے
- ۱۸ اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو
- ۱۹ اور میراث کے مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو
- ۲۰ اور مال کو بہت ہی عزیز رکھتے ہو
- ۲۱ تو جب زمین کی بلندی کوٹ کوٹ کو پست کر دی جائے گی
- ۲۲ اور تمہارا پروردگار (جلوہ فرما ہو گا) اور فرشتے قطار باندھ باندھ کر آ موجود ہوں…
- ۲۳ اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان اس دن متنبہ ہو گا مگر…
- ۲۴ کہے گا کاش میں نے اپنی زندگی (جاودانی کے لیے) کچھ آگے بھیجا ہوتا
- ۲۵ تو اس دن نہ کوئی خدا کے عذاب کی طرح کا (کسی کو) عذاب دے گا
- ۲۶ اور نہ کوئی ویسا جکڑنا جکڑے گا
- ۲۷ اے اطمینان پانے والی روح!
- ۲۸ اپنے پروردگار کی طرف لوٹ چل۔ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی
- ۲۹ تو میرے (ممتاز) بندوں میں شامل ہو جا
- ۳۰ اور میری بہشت میں داخل ہو جا