سُورَةُ الغاشية
سورۃ الغاشیہ
Surah Ghashiyah
تفسیر ابن کثیر · Tafseer Ibn Kathir
- ۱ بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے
- ۲ اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے
- ۳ سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے
- ۴ دہکتی آگ میں داخل ہوں گے
- ۵ ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا
- ۶ اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)
- ۷ جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے
- ۸ اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے
- ۹ اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل
- ۱۰ بہشت بریں میں
- ۱۱ وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے
- ۱۲ اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے
- ۱۳ وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے
- ۱۴ اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے
- ۱۵ اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے
- ۱۶ اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی
- ۱۷ یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں
- ۱۸ اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے
- ۱۹ اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں
- ۲۰ اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی
- ۲۱ تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو
- ۲۲ تم ان پر داروغہ نہیں ہو
- ۲۳ ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا
- ۲۴ تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا
- ۲۵ بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے
- ۲۶ پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے