قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ الحجر

سورۃ الحجر آیت ۲۷ کی تفسیر

Surah Hijr Ayat 27 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَالْجَآنَّ خَلَقْنَٰهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ ٢٧

Waljaaanna khalaqnaahu min qablu min naaris samoom

ترجمہ (جالندھری)

اور جنوں کو اس سے بھی پہلے بےدھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

خشک مٹی صلصال سے مراد خشک مٹی ہے۔
اسی جیسی آیت (خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ 14 ۙ) 55۔
الرحمن : 14) ہے۔
یہ بھی مروی ہے کہ بو دار مٹی کو حما کہتے ہیں۔
چکنی مٹی کو مسنون کہتے ہیں۔
ابن عباس ؓ کہتے ہیں تر مٹی۔
اوروں سے مروی ہے بو دار مٹی اور گندھی ہوئی مٹی۔
انسان سے پہلے ہم نے جنات کو جلا دینے والی آگ سے بنایا ہے۔
سموم کہتے ہیں آگ کی گرمی کو اور حرور کہتے ہیں دن کی گرمی کو۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس گرمی کی لوئیں اس گرمی کا سترہواں حصہ ہیں۔
جس سے جن پیدا کئے گئے ہیں۔
ابن عباس کہتے ہیں کہ جن آگ کے شعلے سے بنائے گئے ہیں یعنی آگ سے بہت بہتر۔
عمرو کہتے ہیں سورج کی آگ سے۔
صحیح میں وارد ہے کہ فرشتے نور سے پیدا کئے گئے اور جن شعلے والی آگ سے اور آدم ؑ اس سے جو تمہارے سامنے بیان کردیا گیا ہے۔
اس آیت سے مراد حضرت آدم ؑ کی فضیلت و شرافت اور ان کے عنصر کی پاکیزگی اور طہارت کا بیان ہے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ