إِلَّآ ءَالَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ ٥٩
Illaaa Aala Loot; innaa lamunajjoohum ajma`een
ترجمہ (جالندھری)
مگر لوط کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچالیں گے
تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ
حضرت ابراہیم ؑ کا جب ڈر خوف جاتا رہا بلکہ بشارت بھی مل گئی تو اب فرشتوں سے ان کے آنے کی وجہ دریافت کی۔
انھوں نے بتلایا کہ ہم لوطیوں کی بستیاں الٹنے کے لئے آئے ہیں۔
مگر حضرت لوط ؑ کی آل نجات پالے گی۔
ہاں اس آل میں سے ان کی بیوی بچ نہیں سکتی؛ وہ قوم کے ساتھ رہ جائے گی اور ہلاکت میں ان کے ساتھ ہی ہلاک ہوگی۔