قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ النمل

سورۃ النمل آیت ۷۷ کی تفسیر

Surah Naml Ayat 77 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَإِنَّهُۥ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ ٧٧

Wa innahoo lahudanw wa rahmatul lilmu`mineen

ترجمہ (جالندھری)

اور بےشک یہ مومنوں کے لئے ہدایات اور رحمت ہے

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

حق وباطل میں فیصلہ کرنے والا قرآن پاک کی ہدایت بیان ہو رہی ہے۔
کہ اس میں جہاں رحمت ہے وہاں فرقان بھی ہے اور بنی اسرائیل حاملان تورات و انجیل کے اختلافات کا فیصلہ بھی ہے۔
جیسے حضرت عیسیٰ کے بارے میں یہودیوں نے منہ پھٹ بات اور نری تہمت رکھ دی تھی اور عیسائیوں نے انہیں ان کی حد سے آگے بڑھا دیا تھا۔
قرآن نے فیصلہ کیا اور افراط وتفریط کو چھوڑ کر حق بات بتادی کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
وہ اللہ کے حکم سے پیدا ہوئے ہیں ان کی والدہ نہایت پاکدامن تھی۔
صحیح اور بیشک وشبہ بات یہی ہے۔
اور یہ قرآن مومنوں کے دل کی ہدایت ہے۔
اور ان کے لیے سراسر رحمت ہے۔
قیامت کے دن انکے فیصلے کرے گا جو بدلہ لینے میں غالب ہے اور بندہ کے اقوال و افعال کا عالم ہے۔
تجھے اسی پر کام بھروسہ رکھنا چاہئے۔
اپنے رب کی رسالت کی تبلیغ میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔
تو تو سراسر حق پر ہے مخالفین شقی ازلی ہیں۔
ان پر تیرے رب کی بات صادق آچکی ہے کہ انہیں ایمان نصیب نہیں ہونے کا۔
گو تو انہیں تمام معجزے دکھا دے۔
تو مردوں کو نفع دینے والی سماعت نہیں دے سکتا۔
اسی طرح یہ کفار ہیں کہ ان کے دلوں پر پردے ہیں ان کے کانوں میں بوجھ ہیں۔
یہ بھی قبولیت کا سننا نہیں سنیں گے۔
اور نہ تو بہروں کو اپنی آواز سناسکتا ہے جب کہ وہ پیٹھ موڑے منہ پھیرے جا رہے ہوں۔
اور تو اندھوں کو انکی گمراہی میں بھی رہنمائی نہیں کرسکتا تو صرف انہیں کو سنا سکتا ہے۔
یعنی قبول صرف وہی کریں گے جو کان لگا کر سنیں اور دل لگا کر سمجھیں ساتھ ہی ایمان و اسلام بھی ان میں ہو۔
اللہ کے رسول کے ماننے والے ہوں دین اللہ کے قائل وحامل ہوں۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ