قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ الشعراء

سورۃ الشعراء آیت ۱۱۱ کی تفسیر

Surah Shuara Ayat 111 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
۞ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ ١١١

Qaalooo anu`minu laka wattaba `akal arzaloon

ترجمہ (جالندھری)

وہ بولے کہ کیا ہم تم کو مان لیں اور تمہارے پیرو تو رذیل لوگ ہوتے ہیں

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

ہدایت طبقاتی عصبیت سے پاک ہے قوم نوح نے اللہ کے رسول کو جواب دیا کہ چند سفلے اور چھوٹے لوگوں نے تیری بات مانی ہے۔
ہم سے یہ نہیں ہوسکتا کہ ان رذیلوں کا ساتھ دیں اور تیری مان لیں۔
اس کے جواب میں اللہ کے رسول نے جواب دیا یہ میرا فرض نہیں کہ کوئی حق قبول کرنے کو آئے تو میں اس سے اس کی قوم اور پیشہ دریافت کرتا پھروں۔
اندرونی حالات پر اطلاع رکھنا، حساب لینا اللہ کا کام ہے۔
افسوس تمہیں اتنی سمجھ بھی نہیں۔
تمہاری اس چاہت کو پورا کرنا میرے اختیار سے باہر ہے کہ میں ان مسکینوں سے اپنی محفل خالی کرالوں۔
میں تو اللہ کی طرف سے ایک آگاہ کردینے والا ہوں۔
جو بھی مانے وہ میرا اور جو نہ مانے وہ خود ذمہ دار۔
شریف ہو یا رذیل ہو امیر ہو یا غریب ہو جو میری مانے میرا ہے اور میں اس کا ہوں۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ