قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ یونس

سورۃ یونس آیت ۱ کی تفسیر

Surah Yunus Ayat 1 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
الٓر ۚ تِلْكَ ءَايَٰتُ الْكِتَٰبِ الْحَكِيمِ ١

Alif-Laaam-Raa; tilka Aayaatul Kitaabil Hakeem

ترجمہ (جالندھری)

آلرا ۔ یہ بڑی دانائی کی کتاب کی آیتیں ہیں

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

عقل زدہ کافر اور رسول اللہ ﷺ کافروں کو اس پر بڑا تعجب ہوتا تھا کہ ایک انسان اللہ کا رسول بن جائے۔
کہتے تھے کہ کیا بشر ہمارا ہادی ہوگا ؟ حضرت ہود اور حضرت صالح نے اپنی قوم سے فرمایا تھا کہ کیا تمہیں یہ کوئی انوکھی بات لگتی ہے کہ تم میں سے ہی ایک شخص پر تمہارے رب کی وحی نازل ہوئی۔
کفار قریش نے بھی کہا تھا کہ کیا اس نے اتنے سارے معبودوں کے بجائے ایک ہی اللہ مقرر کردیا ؟ یہ تو بڑے ہی تعجب کی بات ہے۔
حضور ﷺ کی رسالت سے بھی انہوں نے صاف انکار کردیا اور انکار کی وجہ یہی پیش کی کہ محمد ﷺ جیسے ایک انسان پر اللہ کی وحی کا آنا ہی نہیں مان سکتے۔
اس کا ذکر اس آیت میں ہے۔
سچے پائے سے مراد سعادت اور نیکی کا ذکر ہے۔
بھلائیوں کا اجر ہے۔
ان کے نیک کام ہیں۔
مثلاً نماز روزہ صدقہ تسبیح۔
اور ان کے لیے حضور ﷺ کی شفاعت الغرض ان کی سچائی کا ثبوت اللہ کو پہنچ چکا ہے۔
ان کے نیک اعمال وہاں جمع ہیں۔
یہ سابق لوگ ہیں۔
عرب کے شعروں میں بھی قدیم کا لفظ ان معنوں میں بولا گیا ہے۔
جو رسول ان میں ہے وہ بشیر بھی ہے، نذیر بھی ہے، لیکن کافروں نے اسے جادوگر کہہ کر اپنے جھوٹ پر مہر لگا دی۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ