قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الانبیاء

سورۃ الانبیاء آیت ۹۵ کی تفسیر

Surah Anbiya Ayat 95 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَحَرَٰمٌ عَلَىٰ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَٰهَآ أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ ٩٥

Wa haraamun `alaa qaryatin ahlaknaahaaa annahum laa yarji`oon

ترجمہ (جالندھری)

اور جس بستی (والوں) کو ہم نے ہلاک کردیا محال ہے کہ (وہ دنیا کی طرف رجوع کریں) وہ رجوع نہیں کریں گے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

اور لازم ہے اوپر اس بستی (والوں ) کے کہ ہلاک کیا ہم نے اسے،بے شک وہ نہیں واپس لوٹیں گے (95)

[95] یعنی ان بستیوں کا، جنھیں عذاب کے ذریعے سے ہلاک کر ڈالا گیا، اپنی کوتاہیوں کی تلافی کی خاطر اس دنیا میں واپس لوٹنا ممکن نہیں ، پس ان کے لیے واپس لوٹنے کا کوئی راستہ نہیں جنھیں عذاب کے ذریعے سے ہلاک کر ڈالا گیا۔
اس لیے مخاطبین کو ان اعمال پر جمے رہنے سے ڈرنا چاہیے جو ہلاکت کا باعث بنتے ہیں … مباداکہ یہ اعمال انھیں ہلاکت میں ڈال دیں اور اس وقت اس ہلاکت سے بچنا ممکن نہ ہو گا، اس لیے تلافی اور استدراک کے وقت اس قسم کے کاموں سے باز آ جانا چاہیے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ