سُورَةُ الليل
سورۃ اللیل
Surah Lail
تفسیر السعدی · Tafseer As-Saadi
- ۱ رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
- ۲ اور دن کی قسم جب چمک اٹھے
- ۳ اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے
- ۴ کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
- ۵ تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی
- ۶ اور نیک بات کو سچ جانا
- ۷ اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
- ۸ اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا
- ۹ اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا
- ۱۰ اسے سختی میں پہنچائیں گے
- ۱۱ اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ…
- ۱۲ ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے
- ۱۳ اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
- ۱۴ سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا
- ۱۵ اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے
- ۱۶ جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
- ۱۷ اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
- ۱۸ جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
- ۱۹ اور (اس لیے) نہیں (دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ…
- ۲۰ بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
- ۲۱ اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا