سُورَةُ القيامة
سورۃ القیامہ
Surah Qiyamah
تفسیر السعدی · Tafseer As-Saadi
- ۱ ہم کو روز قیامت کی قسم
- ۲ اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے
- ۳ کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں…
- ۴ ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست…
- ۵ مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے
- ۶ پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟
- ۷ جب آنکھیں چندھیا جائیں
- ۸ اور چاند گہنا جائے
- ۹ اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں
- ۱۰ اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟
- ۱۱ بےشک کہیں پناہ نہیں
- ۱۲ اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے
- ۱۳ اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب…
- ۱۴ بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے
- ۱۵ اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے
- ۱۶ اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو…
- ۱۷ اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے
- ۱۸ جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا…
- ۱۹ پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے
- ۲۰ مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو
- ۲۱ اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو
- ۲۲ اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے
- ۲۳ اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے
- ۲۴ اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے
- ۲۵ خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے
- ۲۶ دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے
- ۲۷ اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
- ۲۸ اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے
- ۲۹ اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے
- ۳۰ اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے
- ۳۱ تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی
- ۳۲ بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا
- ۳۳ پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا
- ۳۴ افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
- ۳۵ پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
- ۳۶ کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟
- ۳۷ کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟
- ۳۸ پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
- ۳۹ پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت
- ۴۰ کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟