قرآن دیسیQuran Desi
سُورَةُ القيامة

سورۃ القیامہ

Surah Qiyamah
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
سورت ۷۵مکی۴۰ آیاتصفحہ ۵۷۷
سورت پڑھیں تفسیر شروع کریں
  1. ۱ ہم کو روز قیامت کی قسم
  2. ۲ اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے
  3. ۳ کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں…
  4. ۴ ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست…
  5. ۵ مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے
  6. ۶ پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟
  7. ۷ جب آنکھیں چندھیا جائیں
  8. ۸ اور چاند گہنا جائے
  9. ۹ اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں
  10. ۱۰ اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟
  11. ۱۱ بےشک کہیں پناہ نہیں
  12. ۱۲ اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے
  13. ۱۳ اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب…
  14. ۱۴ بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے
  15. ۱۵ اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے
  16. ۱۶ اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو…
  17. ۱۷ اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے
  18. ۱۸ جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا…
  19. ۱۹ پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے
  20. ۲۰ مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو
  21. ۲۱ اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو
  22. ۲۲ اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے
  23. ۲۳ اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے
  24. ۲۴ اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے
  25. ۲۵ خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے
  26. ۲۶ دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے
  27. ۲۷ اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
  28. ۲۸ اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے
  29. ۲۹ اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے
  30. ۳۰ اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے
  31. ۳۱ تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی
  32. ۳۲ بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا
  33. ۳۳ پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا
  34. ۳۴ افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
  35. ۳۵ پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
  36. ۳۶ کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟
  37. ۳۷ کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟
  38. ۳۸ پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
  39. ۳۹ پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت
  40. ۴۰ کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ