قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الرحمٰن

سورۃ الرحمٰن آیت ۲۶ کی تفسیر

Surah Rahman Ayat 26 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ ٢٦

Kullu man `alaihaa faan

ترجمہ (جالندھری)

جو (مخلوق) زمین پر ہے سب کو فنا ہونا ہے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

سب (کے سب) جو(اس زمین) پر ہیں فنا ہوجانے والے ہیں (26) اور باقی رہے گا چہرہ آپ کے رب صاحب جلال و اکرام کا (27) پس (کون) کون سی نعمتوں کو اپنے رب کی، تم دونوں جھٹلاؤ گے؟ (28)

[28-26] یعنی زمین کی ہر چیز، انسان، جنات، جانور اور تمام مخلوقات فنا اور ہلاک ہو جائیں گے اور وہ زندہ ہستی باقی رہ جائے گی جو کبھی نہیں مرے گی ﴿ ذُو الۡجَلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ﴾ جو عظمت اور کبریائی کی مالک ہے جو مجد اور بزرگی کی مالک ہے جس کی بنا پر اس کی تعظیم اور عزت کی جاتی ہے اور اس کے جلال کے سامنے سر تسلیم خم کیا جاتا ہے اَلْإِکْرَام سے مراد بے پایاں فضل و جود ہے جس کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ اپنے اولیاء و خواص کو مختلف انواع کے اکرام کے ذریعے سے تکریم بخشتا ہے جس کی بنا پر اس کے اولیاء و خواص اس کی تکریم کرتے، اس کے جلال کا اقرار کرتے ہیں، اس کی تعظیم کرتے ہیں، اس سے محبت کرتے ہیں، اس کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اس کی عبادت کرتے ہیں۔
﴿ فَبِاَيِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ﴾ ’’پھر (اے جن و انس!) تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ