قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الصافات

سورۃ الصافات آیت ۱۶۱ کی تفسیر

Surah Saffat Ayat 161 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ ١٦١

Fa innakum wa maa ta`ubdoon

ترجمہ (جالندھری)

سو تم اور جن کو تم پوجتے ہو

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

بے شک تم اور(وہ) جن کی تم عبادت کرتے ہو(161) نہیں ہو تم اس (اللہ) کے خلاف بہکانے والے (162) مگر اسی کو جو ہے جانے والا جہنم میں (163)

[163-161] اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: اے مشرکو! تم اور تمھارے خود ساختہ الٰہ کسی کو فتنہ میں مبتلا کرنے یا گمراہ کرنے کی قدرت نہیں رکھتے سوائے ان لوگوں کے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فیصلہ نافذ ہو گیا۔
یہاں کسی کو گمراہ کرنے کے بارے میں، ان کا اور ان کے معبودوں کا عجز اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کو بیان کرنا مقصود ہے… یعنی اللہ تعالیٰ کے مخلص اور فلاح یافتہ بندوں کو راہ راست سے ہٹانے کی امید نہ رکھو۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ