سُورَةُ الصافات
سورۃ الصافات
Surah Saffat
تفسیر السعدی · Tafseer As-Saadi
- ۱ قسم ہے صف باندھنے والوں کی پرا جما کر
- ۲ پھر ڈانٹنے والوں کی جھڑک کر
- ۳ پھر ذکر (یعنی قرآن) پڑھنے والوں کی (غور کرکر)
- ۴ کہ تمہارا معبود ایک ہے
- ۵ جو آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان میں ہیں سب کا مالک ہے اور سورج…
- ۶ بےشک ہم ہی نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا
- ۷ اور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی
- ۸ کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگاسکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے)…
- ۹ (یعنی وہاں سے) نکال دینے کو اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے
- ۱۰ ہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا…
- ۱۱ تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی…
- ۱۲ ہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں
- ۱۳ اور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے
- ۱۴ اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو ٹھٹھے کرتے ہیں
- ۱۵ اور کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے
- ۱۶ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟
- ۱۷ اور کیا ہمارے باپ دادا بھی (جو) پہلے (ہو گزرے ہیں)
- ۱۸ کہہ دو کہ ہاں اور تم ذلیل ہوگے
- ۱۹ وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے
- ۲۰ اور کہیں گے، ہائے شامت یہی جزا کا دن ہے
- ۲۱ (کہا جائے گا کہ ہاں) فیصلے کا دن جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے یہی ہے
- ۲۲ جو لوگ ظلم کرتے تھے ان کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور جن کو…
- ۲۳ (یعنی جن کو) خدا کے سوا (پوجا کرتے تھے) پھر ان کو جہنم کے رستے پر…
- ۲۴ اور ان کو ٹھیرائے رکھو کہ ان سے (کچھ) پوچھنا ہے
- ۲۵ تم کو کیا ہوا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟
- ۲۶ بلکہ آج تو وہ فرمانبردار ہیں
- ۲۷ اور ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے
- ۲۸ کہیں گے کیا تم ہی ہمارے پاس دائیں (اور بائیں) سے آتے تھے
- ۲۹ وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہ تھے
- ۳۰ اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا۔ بلکہ تم سرکش لوگ تھے
- ۳۱ سو ہمارے بارے میں ہمارے پروردگار کی بات پوری ہوگئی اب ہم مزے چکھیں گے
- ۳۲ ہم نے تم کو بھی گمراہ کیا (اور) ہم خود بھی گمراہ تھے
- ۳۳ پس وہ اس روز عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہوں گے
- ۳۴ ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں
- ۳۵ ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا…
- ۳۶ اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو…
- ۳۷ بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور (پہلے) پیغمبروں کو سچا کہتے ہیں
- ۳۸ بےشک تم تکلیف دینے والے عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو
- ۳۹ اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے
- ۴۰ مگر جو خدا کے بندگان خاص ہیں
- ۴۱ یہی لوگ ہیں جن کے لئے روزی مقرر ہے
- ۴۲ (یعنی) میوے اور ان کا اعزاز کیا جائے گا
- ۴۳ نعمت کے باغوں میں
- ۴۴ ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر (بیٹھے ہوں گے)
- ۴۵ شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا
- ۴۶ جو رنگ کی سفید اور پینے والوں کے لئے (سراسر) لذت ہوگی
- ۴۷ نہ اس سے دردِ سر ہو اور نہ وہ اس سے متوالے ہوں گے
- ۴۸ اور ان کے پاس عورتیں ہوں گی جو نگاہیں نیچی رکھتی ہوں گی اور آنکھیں بڑی…
- ۴۹ گویا وہ محفوظ انڈے ہیں
- ۵۰ پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال (وجواب) کریں گے
- ۵۱ ایک کہنے والا ان میں سے کہے گا کہ میرا ایک ہم نشین تھا
- ۵۲ (جو) کہتا تھا کہ بھلا تم بھی ایسی باتوں کے باور کرنے والوں میں ہو
- ۵۳ بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم کو بدلہ ملے…
- ۵۴ (پھر) کہے گا کہ بھلا تم (اسے) جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟
- ۵۵ (اتنے میں) وہ (خود) جھانکے گا تو اس کو وسط دوزخ میں دیکھے گا
- ۵۶ کہے گا کہ خدا کی قسم تُو تو مجھے ہلاک ہی کرچکا تھا
- ۵۷ اور اگر میرے پروردگار کی مہربانی نہ ہوتی تو میں بھی ان میں ہوتا جو (عذاب…
- ۵۸ کیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں
- ۵۹ ہاں (جو) پہلی بار مرنا (تھا سو مرچکے) اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا
- ۶۰ بےشک یہ بڑی کامیابی ہے
- ۶۱ ایسی ہی (نعمتوں) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنے چاہئیں
- ۶۲ بھلا یہ مہمانی اچھی ہے یا تھوہر کا درخت؟
- ۶۳ ہم نے اس کو ظالموں کے لئے عذاب بنا رکھا ہے
- ۶۴ وہ ایک درخت ہے کہ جہنم کے اسفل میں اُگے گا
- ۶۵ اُس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر
- ۶۶ سو وہ اسی میں سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے
- ۶۷ پھر اس (کھانے) کے ساتھ ان کو گرم پانی ملا کر دیا جائے گا
- ۶۸ پھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹایا جائے گا
- ۶۹ انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ ہی پایا
- ۷۰ سو وہ ان ہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں
- ۷۱ اور ان سے پیشتر بہت سے لوگ بھی گمراہ ہوگئے تھے
- ۷۲ اور ہم نے ان میں متنبہ کرنے والے بھیجے
- ۷۳ سو دیکھ لو کہ جن کو متنبہ کیا گیا تھا ان کا انجام کیسا ہوا
- ۷۴ ہاں خدا کے بندگان خاص (کا انجام بہت اچھا ہوا)
- ۷۵ اور ہم کو نوح نے پکارا سو (دیکھ لو کہ) ہم (دعا کو کیسے) اچھے قبول…
- ۷۶ اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی
- ۷۷ اور ان کی اولاد کو ایسا کیا کہ وہی باقی رہ گئے
- ۷۸ اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (جمیل باقی) چھوڑ دیا
- ۷۹ یعنی) تمام جہان میں (کہ) نوح پر سلام
- ۸۰ نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
- ۸۱ بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا
- ۸۲ پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا
- ۸۳ اور ان ہی کے پیرووں میں ابراہیم تھے
- ۸۴ جب وہ اپنے پروردگار کے پاس (عیب سے) پاک دل لے کر آئے
- ۸۵ جب انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کن چیزوں کو…
- ۸۶ کیوں جھوٹ (بنا کر) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو؟
- ۸۷ بھلا پروردگار عالم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟
- ۸۸ تب انہوں نے ستاروں کی طرف ایک نظر کی
- ۸۹ اور کہا میں تو بیمار ہوں
- ۹۰ تب وہ ان سے پیٹھ پھیر کر لوٹ گئے
- ۹۱ پھر ابراہیم ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ تم کھاتے کیوں…
- ۹۲ تمہیں کیا ہوا ہے تم بولتے نہیں؟
- ۹۳ پھر ان کو داہنے ہاتھ سے مارنا (اور توڑنا) شروع کیا
- ۹۴ تو وہ لوگ ان کے پاس دوڑے ہوئے آئے
- ۹۵ انہوں نے کہا کہ تم ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہو جن کو خود تراشتے ہو؟
- ۹۶ حالانکہ تم کو اور جو تم بناتے ہو اس کو خدا ہی نے پیدا کیا ہے
- ۹۷ وہ کہنے لگے کہ اس کے لئے ایک عمارت بناؤ پھر اس کو آگ کے ڈھیر…
- ۹۸ غرض انہوں نے ان کے ساتھ ایک چال چلنی چاہی اور ہم نے ان ہی کو…
- ۹۹ اور ابراہیم بولے کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے رستہ دکھائے…
- ۱۰۰ اے پروردگار مجھے (اولاد) عطا فرما (جو) سعادت مندوں میں سے (ہو)
- ۱۰۱ تو ہم نے ان کو ایک نرم دل لڑکے کی خوشخبری دی
- ۱۰۲ جب وہ ان کے ساتھ دوڑنے (کی عمر) کو پہنچا تو ابراہیم نے کہا کہ بیٹا…
- ۱۰۳ جب دونوں نے حکم مان لیا اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹا دیا
- ۱۰۴ تو ہم نے ان کو پکارا کہ اے ابراہیم
- ۱۰۵ تم نے خواب کو سچا کر دکھایا۔ ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
- ۱۰۶ بلاشبہ یہ صریح آزمائش تھی
- ۱۰۷ اور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ دیا
- ۱۰۸ اور پیچھے آنے والوں میں ابراہیم کا (ذکر خیر باقی) چھوڑ دیا
- ۱۰۹ کہ ابراہیم پر سلام ہو
- ۱۱۰ نیکوکاروں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
- ۱۱۱ وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
- ۱۱۲ اور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت بھی دی (کہ وہ) نبی (اور) نیکوکاروں میں…
- ۱۱۳ اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں۔ اور ان دونوں اولاد…
- ۱۱۴ اور ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کئے
- ۱۱۵ اور ان کو اور ان کی قوم کو مصیبت عظیمہ سے نجات بخشی
- ۱۱۶ اور ان کی مدد کی تو وہ غالب ہوگئے
- ۱۱۷ اور ان دونوں کو کتاب واضح (المطالب) عنایت کی
- ۱۱۸ اور ان کو سیدھا رستہ دکھایا
- ۱۱۹ اور پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (خیر باقی) چھوڑ دیا
- ۱۲۰ کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام
- ۱۲۱ بےشک ہم نیکوکاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
- ۱۲۲ وہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
- ۱۲۳ اور الیاس بھی پیغمبروں میں سے تھے
- ۱۲۴ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں؟
- ۱۲۵ کیا تم بعل کو پکارتے (اور اسے پوجتے) ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے…
- ۱۲۶ (یعنی) خدا کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا پروردگار ہے
- ۱۲۷ تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلا دیا۔ سو وہ (دوزخ میں) حاضر کئے جائیں گے
- ۱۲۸ ہاں خدا کے بندگان خاص (مبتلائے عذاب نہیں) ہوں گے
- ۱۲۹ اور ان کا ذکر (خیر) پچھلوں میں (باقی) چھوڑ دیا
- ۱۳۰ کہ اِل یاسین پر سلام
- ۱۳۱ ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں
- ۱۳۲ بےشک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے
- ۱۳۳ اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے
- ۱۳۴ جب ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو (عذاب سے) نجات…
- ۱۳۵ مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
- ۱۳۶ پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا
- ۱۳۷ اور تم دن کو بھی ان (کی بستیوں) کے پاس سے گزرتے رہتے ہو
- ۱۳۸ اور رات کو بھی۔ تو کیا تم عقل نہیں رکھتے
- ۱۳۹ اور یونس بھی پیغمبروں میں سے تھے
- ۱۴۰ جب بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے
- ۱۴۱ اس وقت قرعہ ڈالا تو انہوں نے زک اُٹھائی
- ۱۴۲ پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ (قابل) ملامت (کام) کرنے والے تھے
- ۱۴۳ پھر اگر وہ (خدا کی) پاکی بیان نہ کرتے
- ۱۴۴ تو اس روز تک کہ لوگ دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اسی کے پیٹ میں رہتے
- ۱۴۵ پھر ہم نے ان کو جب کہ وہ بیمار تھے فراخ میدان میں ڈال دیا
- ۱۴۶ اور ان پر کدو کا درخت اُگایا
- ۱۴۷ اور ان کو لاکھ یا اس سے زیادہ (لوگوں) کی طرف (پیغمبر بنا کر) بھیجا
- ۱۴۸ تو وہ ایمان لے آئے سو ہم نے بھی ان کو (دنیا میں) ایک وقت (مقرر)…
- ۱۴۹ ان سے پوچھو تو کہ بھلا تمہارے پروردگار کے لئے تو بیٹیاں اور ان کے لئے…
- ۱۵۰ یا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا اور وہ (اس وقت) موجود تھے
- ۱۵۱ دیکھو یہ اپنی جھوٹ بنائی ہوئی (بات) کہتے ہیں
- ۱۵۲ کہ خدا کے اولاد ہے کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں
- ۱۵۳ کیا اس نے بیٹوں کی نسبت بیٹیوں کو پسند کیا ہے؟
- ۱۵۴ تم کیسے لوگ ہو، کس طرح کا فیصلہ کرتے ہو
- ۱۵۵ بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے
- ۱۵۶ یا تمہارے پاس کوئی صریح دلیل ہے
- ۱۵۷ اگر تم سچے ہو تو اپنی کتاب پیش کرو
- ۱۵۸ اور انہوں نے خدا میں اور جنوں میں رشتہ مقرر کیا۔ حالانکہ جنات جانتے ہیں کہ…
- ۱۵۹ یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے
- ۱۶۰ مگر خدا کے بندگان خالص (مبتلائے عذاب نہیں ہوں گے)
- ۱۶۱ سو تم اور جن کو تم پوجتے ہو
- ۱۶۲ خدا کے خلاف بہکا نہیں سکتے
- ۱۶۳ مگر اس کو جو جہنم میں جانے والا ہے
- ۱۶۴ اور (فرشتے کہتے ہیں کہ) ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے
- ۱۶۵ اور ہم صف باندھے رہتے ہیں
- ۱۶۶ اور (خدائے) پاک (ذات) کا ذکر کرتے رہتے ہیں
- ۱۶۷ اور یہ لوگ کہا کرتے تھے
- ۱۶۸ کہ اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت (کی کتاب) ہوتی
- ۱۶۹ تو ہم خدا کے خالص بندے ہوتے
- ۱۷۰ لیکن (اب) اس سے کفر کرتے ہیں سو عنقریب ان کو (اس کا نتیجہ) معلوم ہوجائے…
- ۱۷۱ اور اپنے پیغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہوچکا ہے
- ۱۷۲ کہ وہی (مظفرو) منصور ہیں
- ۱۷۳ اور ہمارا لشکر غالب رہے گا
- ۱۷۴ تو ایک وقت تک ان سے اعراض کئے رہو
- ۱۷۵ اور انہیں دیکھتے رہو۔ یہ بھی عنقریب (کفر کا انجام) دیکھ لیں گے
- ۱۷۶ کیا یہ ہمارے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں
- ۱۷۷ مگر جب وہ ان کے میدان میں آ اُترے گا تو جن کو ڈر سنا دیا…
- ۱۷۸ اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرے رہو
- ۱۷۹ اور دیکھتے رہو یہ بھی عنقریب (نتیجہ) دیکھ لیں گے
- ۱۸۰ یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے)
- ۱۸۱ اور پیغمبروں پر سلام
- ۱۸۲ اور سب طرح کی تعریف خدائے رب العالمین کو (سزاوار) ہے