قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الصافات

سورۃ الصافات آیت ۱۳۳ کی تفسیر

Surah Saffat Ayat 133 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَ ١٣٣

Wa inna Lootal laminal mursaleen

ترجمہ (جالندھری)

اور لوط بھی پیغمبروں میں سے تھے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

اور بلاشبہ لوط البتہ رسولوں میں سے تھا (133) جب نجات دی ہم نے اس کو اور اس کے اہل کو سب کو (134) سوائے ایک بڑھیا کے(جو تھی) پیچھے رہ جانے والوں میں (135) پھر ہلاک کر دیا ہم نے دوسروں کو (136) اور بے شک تم البتہ گزرتے ہو، ان (کے گھروں) پر صبح کے وقت (137) اور رات میں، کیا پس نہیں تم عقل رکھتے؟ (138)

[138-133] یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندے اور رسول حضرت لوطu کی مدح و ثنا ہے کہ اس نے آپ کو نبوت، رسالت اور دعوت الی اللہ کے منصب پر سرفراز فرمایا، نیز یہ کہ آپ نے اپنی قوم کو شرک اور فواحش سے روکا جب وہ شرک اور فواحش سے باز نہ آئے تو اللہ تعالیٰ نے حضرت لوطu اور ان کے گھر والوں کو ان بداعمال لوگوں سے بچا لیا اور وہ راتوں رات نکل گئے۔
﴿اِلَّا عَجُوۡزًا فِي الۡغٰؔبِرِيۡنَ ﴾سوائے ایک بڑھیا کے، جو عذاب کی لپیٹ میں آنے والوں کے ساتھ شامل تھی۔
یہ لوطu کی بیوی تھی اور آپ کے دین پر نہ تھی۔﴿ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ ﴾ ’’ پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا۔‘‘ یعنی ہم نے ان پر ان کی بستیوں کو الٹ دیا: ﴿جَعَلۡنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهَا حِجَارَةً مِّنۡ سِجِّيۡلٍ١ۙ۬ مَّنۡضُوۡدٍ﴾(ہود : 11؍82)’’ہم نے ان کی بستی کو تلپٹ کر دیا اور ان پر کھنگر کے پتھر برسائے۔‘‘ حتی کہ ان کا نام و نشان مٹ گیا۔﴿وَاِنَّـكُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهِمۡ ﴾ یعنی قوم لوط کی بستیوں پر سے تمھارا گزر ہوتا ہے ﴿مُّصۡبِحِيۡنَ۰۰ وَبِالَّيۡلِ ﴾ ’’دن کو بھی اور رات کو بھی۔‘‘ یعنی ان اوقات میں، نہایت کثرت سے تم وہاں سے گزرتے ہو، ان بستیوں کے بارے میں کوئی شک نہیں۔
﴿اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴾ کیا تم آیات کو سمجھتے نہیں؟ اور کیا تم ان اعمال سے رکتے نہیں جو ہلاکت کے موجب ہیں۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ