قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الواقعہ

سورۃ الواقعہ آیت ۵۹ کی تفسیر

Surah Waqiah Ayat 59 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ الْخَٰلِقُونَ ٥٩

A-antum takhluqoo nahooo am nahnul khaaliqoon

ترجمہ (جالندھری)

کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

بھلا بتاؤ تو جو منی تم ٹپکاتے ہو (58) کیا تم پیدا کرتے ہو اس کو یا ہم ہیں (اس کے) خالق؟(59) ہم ہی نے مقدر کر دی ہے تمھارے درمیان موت اور نہیں ہم عاجز (بلکہ قادر ہیں)(60) اس بات پر کہ بدل کر لے آئیں (اور مخلوق) تم جیسی، اور نئے سرے سے پیدا کریں تمھیں ایسی (صورت) میں جو نہیں جانتے تم (61) اور یقیناً تم نے جان لیا ہے پہلی پیدائش کو، پھر کیوں نہیں تم نصیحت پکڑتے؟ (62)

[62-58] یعنی کیا تم نے منی کے ذریعے سے اپنی تخلیق کی ابتدا پر غور کیا جو تم (اپنی بیویوں کے رحم میں)ٹپکاتے ہو؟ کیا اس منی اور اس سے جو کچھ پیدا ہوتا ہے، اس کے تم خالق ہو یا اس کا خالق اللہ تعالیٰ ہے جس نے تم میں، یعنی مرد اور عورت میں شہوت پیدا کی ہے اور اس کے لیے دونوں میں سے ہر ایک کی راہ نمائی فرمائی، میاں بیوی کے درمیان محبت پیدا کی، ان کے درمیان مودت اور رحمت کا تعلق قائم کیا جو تناسل کا سبب ہے۔
اس لیے اللہ تعالیٰ نے تخلیق اول کے ذریعے سے تخلیق ثانی پر استدلال کیا ہے، چنانچہ فرمایا:﴿ وَلَقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّـرُوۡنَ﴾ بے شک تمھاری تخلیق کی ابتدا پر قدرت رکھنے والی ہستی، تمھیں دوبارہ پیدا کرنے پر قدرت رکھتی ہے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ