قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الذاریات

سورۃ الذاریات آیت ۴۲ کی تفسیر

Surah Zariyat Ayat 42 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
مَا تَذَرُ مِن شَىْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ ٤٢

Maa tazaru min shai`in atat `alaihi illaa ja`alat hu karrameem

ترجمہ (جالندھری)

وہ جس چیز پر چلتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہ چھوڑتی

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

اور عاد (کے قصے) میں (نشانی ہے) جب بھیجی ہم نے ان پر ہوا بانجھ (بے برکت)(41) نہیں چھوڑتی تھی وہ کسی چیز کو کہ آتی تھی وہ اس پر، مگر کر دیتی تھی اس کو مانند بوسیدہ ہڈی کے (42)

[41]﴿ وَفِيۡ عَادٍ﴾ ’’اور عاد میں بھی ۔‘‘نشان عبرت ہے جو ایک معروف قبیلہ تھا۔
﴿ اِذۡ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ الرِّيۡحَ الۡعَقِيۡمَ﴾ جب انھوں نے اپنے نبی ہود u کو جھٹلایا تو ہم نے ان پر نامبارک ہوا بھیجی جو خیر سے خالی تھی۔

[42]﴿مَا تَذَرُ مِنۡ شَيۡءٍ اَتَتۡ عَلَيۡهِ اِلَّا جَعَلَتۡهُ كَالرَّمِيۡمِ﴾ ’’وہ جس پر سے بھی گزرتی تو وہ اسے ریزہ ریزہ کیے بغیرنہ چھوڑتی۔‘‘ یعنی ریزہ ریزہ کی ہوئی بوسیدہ چیز کے مانند۔
اس سے معلوم ہوا کہ وہ ہستی جس نے قوم عاد کو ان کی قوت اور طاقت کے باوجود ہلاک کر ڈالا، کامل قوت و اقتدار کی مالک ہے جسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی، وہ نافرمانی کرنے والوں سے انتقام لے سکتی ہے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ