قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الذاریات

سورۃ الذاریات آیت ۴۶ کی تفسیر

Surah Zariyat Ayat 46 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا فَٰسِقِينَ ٤٦

Wa qawma Noohim min qablu innahum kaano qawman faasiqeen

ترجمہ (جالندھری)

اور اس سے پہلے (ہم) نوح کی قوم کو (ہلاک کرچکے تھے) بےشک وہ نافرمان لوگ تھے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

اور (ہلاک کیا ہم نے) قوم نوح کو، (اس سے) پہلے، بلاشبہ وہ تھے لوگ نافرمان (46)

[46] یعنی اللہ تعالیٰ نے قوم نوح کے ساتھ بھی یہی کیا، جب انھوں نے حضرت نوح uکو جھٹلایا اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کی۔
اللہ تعالیٰ نے ان پر آسمان سے اور زمین سے بے پناہ سیلاب بھیجا، جس نے ان کے آخری آدمی تک کو غرق کر دیا اور کافروں کا ایک بھی بستا ہوا گھر باقی نہ چھوڑا۔
یہ ان لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی عادت اور سنت ہے جو اس کی نافرمانی کرتے ہیں۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ