Min qablu hudal linnaasi wa anzalal Furqaan; innallazeena kafaroo bi Aayaatil laahi lahum `azaabun shadeed; wallaahu `azeezun zun tiqaam
ترجمہ (جالندھری)
(یعنی) لوگوں کی ہدایت کے لیے پہلے (تورات اور انجیل اتاری) اور (پھر قرآن جو حق اور باطل کو) الگ الگ کر دینے والا (ہے) نازل کیا جو لوگ خدا کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کو سخت عذاب ہوگا اور خدا زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿مِن قَبْلُ﴾ متعلِّق بـ «أنزلَ» ﴿هُدًى لِّلنَّاسِ﴾ أي: هادٍ لمن تبِعَه، والمرادُ بالناسِ: موسى وعيسى وأتباعُهما ﴿وَأَنزَلَ الْفُرْقَانَ﴾ القرآنَ المفرِّقَ بينَ الحقِّ والباطلِ، وكرَّرَه تفخيمًا له ﴿إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ بِآيَاتِ اللّهِ﴾ من كتبِه المنزَلةِ ﴿لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ﴾ بسببِ كُفرِهم ﴿وَاللّهُ عَزِيزٌ﴾ غالبٌ، ذَلَّ له كلُّ شيء ﴿ذُو انتِقَام﴾ عقوبةٍ شديدةٍ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اس سے پہلے، لوگوں کو ہدایت کرنے والی بنا کر۱ ، اور قرآن بھی اسی نے اتارا<br>۲، جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اور اللہ تعالیٰ غالب ہے، بدلہ لینے واﻻ ہے۔
حواشی
(1) اس سے پہلے انبیاء پرجو کتابیں نازل ہوئیں۔ یہ کتاب اس کی تصدیق کرتی ہے یعنی جوباتیں ان میں درج تھیں، ان کی صداقت اور ان میں بیان کردہ پیش گوئیوں کا اعتراف کرتی ہے۔ جس کے صاف معنی یہ ہیں کہ یہ قرآن کریم بھی اسی ذات کا نازل کردہ ہے جس نے پہلے بہت سی کتابیں نازل فرمائیں۔ اگر یہ کسی اور کی طرف سے یا انسانی کاوشوں کا نتیجہ ہوتا تو ان میں باہم مطابقت کے بجائے مخالفت ہوتی۔(2) یعنی اپنے اپنے وقت میں تورات اور انجیل بھی یقیناً لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ تھیں، اس لئے کہ ان کے اتارنے کا مقصد ہی یہی تھا۔ تاہم اس کے بعد وَأَنْزَلَ الْفُرْقَانَ دوبارہ کہہ کر وضاحت فرما دی۔ کہ مگر اب تورات وانجیل کادور ختم ہو گیا، اب قرآن نازل ہو چکا ہے، وہ فرقان ہے اور اب صرف وہی حق وباطل کی پہچان ہے، اس کو سچا مانے بغیر عنداللہ کوئی مسلمان اور مومن نہیں۔