Alhamdu lillaahil lazee khalaqas samaawaati wal arda wa ja`alaz zulumaati wannoor; summal lazeena kafaroo bi Rabbihim ya`diloon
ترجمہ (جالندھری)
ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اندھیرا اور روشنی بنائی پھر بھی کافر (اور چیزوں کو) خدا کے برابر ٹھیراتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿الْحَمْدُ لِلّهِ﴾ بدأ سبحانهَ بحَمْدِ نفسِه؛ تنبيهًا على أنَّ الحمدَ كلَّه لهُ، لا شريكَ له فيه ﴿الَّذِي خَلَقَ﴾ أي: اخترَعَ وأوجَدَ ﴿السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ﴾ خَصَّهما بالذِّكْرِ؛ لأنهما أعظَمُ الموجودات ﴿وَجَعَلَ﴾ أي: وخلقَ ﴿الظُّلُمَاتِ﴾ الكفرَ ﴿وَالنُّورَ﴾ الإيمانَ، وجمعَ الظُّلمةَ ووَحَّدَ النورَ؛ لأن التوحيدَ متَّحدٌ، والكفرَ مِلَلٌ، وهما كنايتان عنهما، وقالَ الجمهورُ من المفسرين: المرادُ بهما سوادُ الليلِ وضياءُ النهارِ، قال ابنُ عطيةَ: و«النورُ» هنا للجنسِ، فإفرادُهُ بمثابةِ جمعِهِ ﴿ثُمَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ﴾ بعدَ هذا البيان ﴿بِرَبِّهِم يَعْدِلُون﴾ يُساوونَ بينهَ وبينَ أصنامهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تمام تعریفیں اللہ ہی کے ﻻئق ہیں جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور نور کو بنایا۱ پھر بھی کافر لوگ (غیر اللہ کو) اپنے رب کے برابر قرار دیتے ہیں۔<br>۲
حواشی
(1) ظلمات سے رات کی تاریکی اور نور سے دن کی روشنی یا کفر کی تاریکی اور ایمان کی روشنی مراد ہے۔ نور کے مقابلے میں ظلمات کو جمع ذکر کیا گیا ہے، اس لئے کہ ظلمات کے اسباب بھی بہت سے ہیں اور اس کی انواع بھی متعدد ہیں اور نور کا ذکر بطور جنس ہے جو اپنی تمام انواع کو شامل ہے۔ (فتح القدیر) یہ بھی ہوسکتا ہے کہ چونکہ ہدایت اور ایمان کا راستہ ایک ہی ہے، چار یا پانچ یا متعدد نہیں ہیں، اس لئے نور کو واحد ذکر کیا گیا ہے۔(2) یعنی اس کے ساتھ دوسروں کو شریک ٹھہراتے ہیں۔