Huwal lazee khalaqakum min teenin summa qadaaa ajalanw wa ajalum musamman `indahoo summa antum tamtaroon
ترجمہ (جالندھری)
وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر (مرنے کا) ایک وقت مقرر کر دیا اور ایک مدت اس کے ہاں اور مقرر ہے پھر بھی تم (اے کافرو خدا کے بارے میں) شک کرتے ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿هُوَ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن طِينٍ﴾ يعني: آدمَ عليه السلام ، والخلقُ نسلُه، والفرعُ يضافُ إلى أصلِه، فلذلكَ خاطبَهم بالجَمْعِ إذ كانوا ولدَه ﴿ثُمَّ قَضَى أَجَلاً﴾ أي: قدَّرَ مدةً إلى الموتِ ﴿وَأَجَلٌ مُّسمًّى عِندَهُ﴾ من الموتِ إلى البعثِ، وهو البرزَخُ ﴿ثُمَّ أَنتُمْ تَمْتَرُون﴾ تَشُكُّونَ في البعثِ بعدَ نصبِ الدلائلِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
وه ایسا ہے جس نے تم کو مٹی سے بنایا۱ پھر ایک وقت معین کیا<br>۲ اور (دوسرا) معین وقت خاص اللہ ہی کے نزدیک ہے<br>۳ پھر بھی تم شک رکھتے ہو۔<br>۴
حواشی
(1) یعنی تمہارے باپ آدم (عليه السلام) کو، جو تمہاری اصل ہیں اور جن سے تم سب نکلے ہو۔ اس کا ایک دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تم جو خوارک اور غذائیں کھاتے ہو، سب زمین سے پیدا ہوتی ہیں اور انہی غذاؤں سے نطفہ بنتا ہے جو رحم مادر میں جاکر تخلیق انسانی کا باعث بنتا ہے۔ اس لحاظ سے گویا تمہاری پیدائش مٹی سے ہوئی۔(2) یعنی موت کا وقت۔
(3) یعنی آخرت کا وقت، اس کا علم صرف اللہ ہی کو ہے۔ گویا پہلی اجل سے مراد پیدائش سے لے کر موت تک انسان کی عمر ہے اور دوسری اجل مسمیٰ ہے۔ مراد انسان کی موت سے لے کر وقوع قیامت تک دنیا کی کل عمر ہے، جس کے بعد وہ زوال وفنا سے دوچار ہوجائے گی اور ایک دوسری دنیا یعنی آخرت کی زندگی کاآغاز ہوجائے گا۔
(4) یعنی قیامت کے وقوع میں جیسا کہ کفارومشرکین کہا کرتے تھے کہ جب ہم مر کر مٹی میں مل جائیں گے تو کس طرح ہمیں دوبارہ زندہ کیا جاسکے گا ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ”جس نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا دوبارہ بھی وہی اللہ تمہیں زندہ کرے گا“ (سورۃ یٰسین)