قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الانعام

سورۃ الانعام آیت ۳ کی تفسیر

Surah Anam Ayat 3 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَهُوَ اللَّهُ فِى السَّمَٰوَٰتِ وَفِى الْأَرْضِ ۖ يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَجَهْرَكُمْ وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُونَ ٣

Wa Huwal laahu fissamaawaati wa fil ardi ya`lamu sirrakum wa jahrakum wa ya`lamu maa taksiboon

ترجمہ (جالندھری)

اور آسمانوں اور زمین میں وہی (ایک) خدا ہے تمہاری پوشیدہ اور ظاہر سب باتیں جانتا ہے اور تم جو عمل کرتے ہو سب سے واقف ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَهُوَ اللّهُ﴾ المعبودُ ﴿فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الأَرْضِ﴾ المستحِقُّ للعبادةِ ﴿يَعْلَمُ سِرَّكُمْ وَجَهرَكُمْ﴾ فلا يخفى عليه شيءٌ ﴿وَيَعْلَمُ مَا تَكْسِبُون﴾ تعملونَ من خيرٍ وشرٍّ، فيُثيبُ عليه، ويُعاقِبُ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور وہی ہے معبود برحق آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی، وه تمہارے پوشیده احوال کو بھی اور تمہارے ﻇاہر احوال کو بھی جانتا ہے اور تم جو کچھ عمل کرتے ہو اس کو بھی جانتا ہے۔۱

حواشی

  1. (1) اہل سنت یعنی سلف کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ خود تو عرش پر ہے جس طرح اس کی شان کے لائق ہے لیکن اپنے علم کے لحاظ سے ہر جگہ ہے یعنی اس کے علم وخبر سے کوئی چیز باہر نہیں۔
    البتہ بعض گمراہ فرقے اللہ تعالیٰ کو عرش پر نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ موجود ہے اور وہ اس آیت سے اپنے اس عقیدے کا اثبات کرتے ہیں۔
    لیکن یہ عقیدہ جس طرح غلط ہے یہ استدلال بھی صحیح نہیں۔
    آیت کا مطلب یہ ہے کہ وہ ذات جس کو آسمانوں اور زمین میں اللہ کہہ کر پکارا جاتا ہے اور آسمانوں اور زمین میں جس کی حکمرانی ہے اور آسمانوں اور زمین میں جس معبود برحق سمجھا اور مانا جاتا ہے، وہ اللہ تمہارے پوشیدہ اور ظاہر اور جو کچھ تم عمل کرتے ہو، سب کو جانتا ہے۔
    (فتح القدیر) اس کی اور بھی بعض توجیہات کی گئی ہیں جنہیں اہل علم تفسیروں میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
    مثلاً تفسیر طبری وابن کثیر وغیرہ۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ